ناندیڑ:10مارچ :(ورق تازہ نیوز)چیف الیکشن کمشنرآف انڈیا سنیل اروا نے آج شام پانچ بجے 17 ویں لوک سبھا کے الیکشن کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 11اپریل تا19مئی 2019 ‘سات مرحلوں میں چناو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 23مئی کو ہوگی ۔
مہاراشٹرمیں چارمرحلوں میں رائے دہی ہورہی ہے ۔ مراٹھواڑہ کے اہم اضلاع ناندیڑ‘ پربھنی ہنگولی ‘ عثمان آباد ‘ بیڑ‘لاتور اور اکولہ لوک سبھا حلقہ انتخاب میں 18 اپریل 2019ءبروز جمعرات کورائے دہی عمل میں آئے گی ۔ آج مہاراشٹر کے الیکشن کمشنر نے اس بات کی اطلاع دی ۔