اورنگ آباد: میئر نند کمار گھوڑیلے کے وی آئی پی جوتے چوری‘جوتے بغیر ہی گھر لوٹنا پڑا

  • ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ریسرچ سینٹر میں منعقدہ پروگرام میں کی تھی شرکت

  • میئر کے وی آئی پی جوتے چوری‘جوتے بغیر ہی گھر لوٹنا پڑا

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): ڈاکٹربابا صاحب امبیڈکر ریسرچ سینٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی غرض سے آئے میئر نند کمار گھوڑیلے کے وی آئی پی شوز پر نامعلوم چوروں نے ہاتھ صاف کردیا۔ اور میئر کو جوتے کے بغیر ہی وہاں سے روانہ ہونا پڑا۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ریسرچ سینٹر سے وی آئی پی شوز چرانے کی یہ دوسری واردات ہے اس سے پہلے بھی آج سے کچھ ماہ پہلے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ایس پی وی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے آئے اس وقت کے ضلع کلکٹر نول کشور رام کا جوتا کسی نے چرالیا تھا اور انھیں بھی جوتے کے بغیر ہی گھر جانا پڑا تھا۔

اس طرح کی ایک واردات آج پھر یہاں انجام دی گئی اور ریسرچ سینٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی غرض سے آئے میئر نند کمار گھوڑیلے کے وی آئی پی شوز پر شاطر چوروں نے ہاتھ صاف کردیا ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ریسرچ سینٹر سے اس طرح جوتے چرائے جانے کی وارداتوں میں اضافہ کے سبب سیکیوریٹی ملازمین پریشان ہیں انھیں اس بات کا علم نہیں رہتا کہ برآمدے میں رکھے جوتے چرانے والے قیمتی جوتے پہن کر جارہے ہیں وہ ان کے نہیں ہیں۔

Leave a comment