بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی دیہی اسمبلی حلقہ کے تحت پوگاوں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی طرف سے منعقدہ نردھار پریورتن سبھا میں مرکز کی بی جے پی حکومت اور ریاست کی بی جے پی شیوسینا اتحادی حکومت پر جارحانہ موڑ میں حملہ بولتے ہوئے این سی پی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کے کارکنان متحد ہوکر جھوٹ بولنے والی جملے باز بی جے پی شینا حکومت کو اکھاڑ پھینکے ۔
اس اجلاس میں سابق نائب وزیر اعلی چھگن بھجبل ، راشٹروادی کے ریاستی صدر جینت پاٹل، قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر دھننجے منڈے، سابق وزیر نگراں گنیش نائک، رکن اسمبلی پانڈورنگ برورا، راشٹروادی مہیلا کانگریس کی قومی صدر فوجيہ خان، ریاستی مہیلا صدر چترا واگھ، او بی سی صوبائی صدر ایشور باگودے ، سماجی جسٹس ڈپارٹمنٹ ریاستی صدر ایم ایل اے جئے دیو گائیکواڈ ، ریاست کے نائب صدر پرمود ہندو راؤ، ضلعی صدر دشرتھ تورے، زرعی مارکیٹ پیداوار کمیٹی کے چیئرمین عرفان بھوری ، این سی پی لیڈر مہادیو چوگلے، كملاكر ٹاورے سمیت دیگر رہنما اسٹیج پر موجود تھے ۔ اجلاس میں خواتین اور مرد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اجیت پوار نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کی لیڈر عوام کو جھوٹی یقین دہانی دے کر اقتدار میں آئے اور اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے درمیان الجھن پیدا کر دی ۔ اجیت پوار نے مودی حکومت کی طرف سے بلٹ ٹرین چلانے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے پاس بلٹ ٹرین جس کی فی الحال کوئی ضرورت نہیں ہے اس کو چلانے کے لئے ان کے پاس ہزاروں لاکھوں کروڑوں روپئے ہے لیکن غریب کسانوں کے قرض معافی کے لئے اس حکومت کے پاس پیسے نہیں ہے ۔ پوار نے کہا کہ عوام کو بلٹ ٹرین کا خواب دکھا کر گمراہ کیا جارہا ہے وہیں شیو سینا پر سخت حملہ کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ کئی سالوں سے ممبئی میٹروپولیٹن بلدیہ میں اقتدار کا مزہ لے رہی شیوسینا بیسٹ ملازمین کو انصاف نہیں دے سکی ۔ گزشتہ 5 دنوں سے بیسٹ ملازمین ہڑتال پر ہیں ۔ 25 لاکھ عوام پریشان ہیں۔ لیکن بی جے پی شیوسینا حکومت کوئی فیصلہ نہیں لی سکی ۔ اجیت پوار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بھیندر سے کلیان ندی میں پانی میں راستہ بنانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ لیکن اسے شروع کرنے سے پہلے روایتی مچھوارے اور ریتی کاروبار کرنے والے کولی، اگری سماج کے لوگ اس میں برباد ہو جائیں گے یہ خیال نہیں کیا ۔ قبائلیوں کے تناظر میں حکومت نے کسی بھی پالیسی پر فیصلہ نہیں لیا ہے۔ قبائلیوں کو نظر انداز کرنا حکومت کو بھاری پڑ ہوسکتا ہے اسٹیج پر موجود ریاستی صدر جینت پاٹل نے بی جے پی کے جھوٹ بولنے والے خبروں کو اسٹیج پر نصب اسکرین پر بتایا ۔ جس میں لوگوں کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے، نوٹ بندی، جی ایس ٹی کے معاملے میں بی جے پی کے جھوٹے یقین دہانی کا پردہ فاش کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں کسی کا بھی نام نہ لیتے ہوئے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا کہ ان رہنماؤں نے جو پارٹی کے ساتھ غداری کر پارٹی کو دھوکہ دیا ہے انہیں اپنی جگہ دکھائی جائے گی ۔ کارکنان کو وفاداری کے ساتھ پارٹی کا کام کرنا چاہئے ۔ پارٹی ان کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے ۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق نائب وزیر اعلی چھگن بھجبل نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں عوام نے ہمت دکھاتے ہوئے بی جے پی کو کڑی شکست کا مزہ چكھايا ہے ۔ بی جے پی کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھسکنے لگی ہے ۔ مہاراشٹر میں قانونی نظم نسق کی صورتحال بہت خراب ہے بدعنوانی کو ختم کرنے کا نعرے دے کر اقتدار میں آنے والی بی جے پی شیوسینا کے دور میں بدعنوانی پانچ گناہ بڑھ گئی ہے ۔ ریاست میں کسان پریشان ہے اور نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس لئے مرکز اور ریاست کی حکومت پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوگیا ہے ۔ سبھی کارکنان کو عوام کے پاس جاکر اس جھوٹ بولنی والی حکومت کو آنے والے انتخابات میں اکھاڑ پھیکنا ہے ۔
پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے تعلقہ صدر گنیش گلوی نے اپنی تقریر میں عوام کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے بتایا کہ آج بجلی گاہکوں کے مسائل ، ریتی کاروبار کرنے والوں کے مسائل ، کسانوں کے مسئلہ ، نوجوانوں میں بے روزگاری کا مسئلہ سمیت چاروں طرف مسائل ہی مسائل بنے ہوئے ہے ۔ جس کا حل نکالنے میں موجودہ بی جے پی شینا کی حکومت پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے ۔اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زراعت پیداوار مارکیٹ کمیٹی کے چئیرمین عرفان بھورے نے کسی کا نام نہ لیتے ہوئے اشارے میں بی جے پی ایم پی کپل پاٹل پر کہا کہ کچھ لوگ موقع پرست ہیں ۔ جسے پارٹی نے اتنا بڑا کیا ہو وہ 2014 میں پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں جاکر مودی کے رتھ پر سوار ہوکر رکن پارلیمان بن گئے ہے ۔ ایسے غداروں کو پارٹی میں دوبارہ مقام نہ دینے کی مانگ کی اور کہا کہ جب راشٹروادی اور کانگریس کی اگھاڑی حکومت اقتدار میں آئے تو ایسے لیڈروں کی جائیداد کی جانچ پڑتال ہونی چاہئے ۔ اس نردھار پریورتن اجلاس میں بڑی تعداد میں کارکنان ، خواتین اور مرد موجود تھے ۔پروگرام کی نظامت ملنگ شیخ نے کی ۔