پربھنی کے کامل اردو ہائی اسکول میں خسرہ اور روبیلا ٹیکہ اندوزی مہم کا کامیاب انعقاد

پربھنی :14 جنوری:(ورق تازہ نیوز) آج پربھنی کے مشہور و معروف کامل اردو ہائی اسکول، یوسف کالونی میں حکومت ہند اور عالمی تنظیم برائے صحت WHO کی جانب سے 9 ماہ سے لیکر 15 سال تک کے تمام عمر کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا ٹیکہ اندوزی مہم کے تحت اسکول ہذا کے طلبہ و طالبات کو نوڈل آفیسر معلّم محمد عبدالعلیم سر کی زیر نگرانی میں ٹیکہ اندوزی کی گئی.

طلبہ و طالبات نے اپنے والدین کے ساتھ اس قومی مہم میں حصہ لیا. %70 سے زائد طلبہ و طالبات نے خوشدلی کے ساتھ اس ٹیکہ کو حاصل کیا. یہ ٹیکہ اندوزی مہم ٹھیک صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہی. جس میں محکمہ صحت کی جانب سے شریمتی وی.کامبلے میڈم اور ان کی پوری ٹیم موجود تھی. جس نے بحسن و خوبی مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیئے. انھوں نے نوڈل آفیسر کے انتظامات کی بھرپور ستائش کی.

ٹیکہ اندوزی کے بعد ہر طلبہ و طالبات کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے. اس موقع پر کامل ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی کے سیکریٹری محترم اقبال احمد خان سر نے سرپرست حضرات کو مفت ٹیکہ اندوزی مہم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو بلا خوف و خطر ٹیکہ لگانے کی پ±ر زور اپیل کی. علاوہ ازیں انھوں نے ٹیکہ اندوزی مہم کو کامیاب بنانے پر نوڈل آفیسر معلّم محمد عبدالعلیم سر اور اساتذہ کرام ‘صدیقی محمد شرف الدّین سر، محمد صلاح الدّین سر اور محمد مظہر سر کی انتھک محنت اور کاوشوں کی تعریف کی اور بالخصوص سرپرست حضرات کے بھرپور تعاون کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading