عصمت دری کی شکار خاتون نے گورنر سے موت کی خواہش کی اجازت مانگی

جئے پور:11جنوری(ایجنسیز)راجستھان کی کئی سماجی تنظیموں نے جے پور میں خاتون کی عصمت دری کرنے والے جرائم پیشہ افراد کو جلد گرفتار کرنے اور گورنر سے موت کی خواہش کی اجازت دینے کی متاثرہ کی مانگ کی حمایت کی ہے۔راجستھان جاٹ مہاسبھا خاتون سیل کی صدر س ار مان نے آج بتایا کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو جے پور کے بھانروٹا میں متاثرہ خاتون کو کچھ بدمعاشوں نے نشیلی چیز پلانے کے بعد اس کی اجتماعی آبروریزی کی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ابھی تک ملزمان کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد متاثرہ کو ملزمان کی طرف سے دھمکی دینے کے بعد اس نے گورنر سے موت کی خواہش کی اجازت مانگی ہے۔ انہوں نے جے پور پولیس کمشنر سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ان تنظیموں میں بار ایسوسی ایشن کے صدر سنیل شرما، بین الاقوامی برہمن مہاسبھا کے راجستھان انچارج چندر شرما بھی شامل ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading