رام مندرکی تعمیر کے لئے کانگریس رکاوٹ: امت شاہ

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی اجودھیا کے رام جنم بھومی- بابری مسجد پرجلد ہی شانداررام مندرکی تعمیر کے حق میں ہے، لیکن کانگریس اس میں روڑے (رکاوٹ) ڈال رہی ہے۔امت شاہ نے یہاں رام لیلا میدان میں بی جے پی کے نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا "بی جے پی چاہتی ہے کہ رام جنم بھومی پرجلد ازجلد ایک شاندارمندربنے۔ سپریم کورٹ میں مقدمہ چل رہا ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس کا فیصلہ کوجلد ازجلد ہو، لیکن کانگریس پارٹی اس میں ایک کے بعد ایک روڑے ڈالنے کا کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اعلی رہنما اوروکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ میں سماعت 2019 کے عام انتخابات تک س ٹالنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کانگریس سےاس معاملے میں اپنے موقف کو واضح کرنے کے لئےکہا۔ بی جے پی کے صدرنےکہا "ہم آئینی طورپر رام مندرتعمیرکرنےکے لئے پابندعہد ہیں”۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading