نیوزی لینڈ کو شاہین نے دیا دوسرا جھٹکا، منرو 12 رن بنا کر آؤٹ
تیز گیند باز شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے دوسرے سلامی بلے باز کولن منرو کو 12 کے نجی اسکور پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔

شاہین آفریدی نے ایک شاندار گیند پھینکی جس پر منرو کے بلے کا کنارہ لگا اور گیند پہلی سلپ میں کھڑے حارث سہیل کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
فی الحال 7 اوور کے اختتام پر نیوزی لینڈ کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 24 رن ہے۔ منرو کے آؤٹ ہونے کے بعد روس ٹیلر نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں جبکہ کپتان کین ولیمسن 6 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کو عامر نے دلائی پہلی کامیابی، گپٹل 5 رن پر آؤٹ
محمد عامر نے میچ کے دوسرے اور اپنے پہلے ہی اوور میں پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل کو 5 رن پر شاندار طریقے سے بولڈ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔
فی الحال 2 اوور کے اختتام پر نیوزی لینڈ کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر کپتان کین ولیمسن میدان پر پہنچے ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ دوسرے سلامی بلے باز کولن منرو کریز پر موجود ہیں۔
BOWLED HIM!
Amir strikes with his first ball!
New Zealand are 5/1 after just seven deliveries.#CWC19 | #NZvPAK pic.twitter.com/AEnvqxkOBU
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 26, 2019
ٹاس جیت کر نیوی لینڈ کا پہلے بلے بازی کا فیصلہ
عالمی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ اگر یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں مقام حاصل کر لے گا جبکہ پاکستان کو سیمی فائنل کے سفر کے لئے اپنی امیدیں برقرار رکھنی ہیں تو اسے یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔
New Zealand win the toss and bat will first at Edgbaston!
Despite the delayed start, no overs have been lost. #CWC19 | #NZvPAK pic.twitter.com/pH5Fhvbz5k
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 26, 2019
اس میچ کے لئے دنوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
ٹیمیں اس طرح ہیں
پاکستان: سرفراز خان (وکٹ کیپر، کپتان)، فخرالزماں، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، وہاب ریاض، محمد عامر۔
نیوزی لینڈ: مارٹن گپٹل، کولن منرو، کین ولیمسن (کپتان)، روس ٹیلر، ٹام لاتھم، جمی نیشم، کولن ڈی گرانڈہوم، میٹ ہینری، لاکی فرگیوسن، مشیکل سینٹنر، ٹرینڈ بولٹ۔
Playing XI for today.#NZvPAK Live Updates: https://t.co/NoiKxqozt7#CWC19 #WeHaveWeWill pic.twitter.com/QvxfTpFcZk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 26, 2019
عالمی کپ: میدان گیلا ہونے کی وجہ سے پاکستان-نیوزی لینڈ میچ کے ٹاس میں تاخیر
لندن: عالمی کپ 2019 میں پاکستان کے لئے ’کرو یا مرو‘ اور نیوزی لینڈ کے لئے سیمی فائنل کی راہ ہموار کرنے کے موقع والے میچ میں شروع ہونے سے قبل ہی بارش نے اپنا کھیل دکھا دیا ہے۔ یہاں ایج بیسٹن کے میدان پر پِچ گیلا ہونے کی وجہ سے اس میچ کے ٹاس میں بھی تاخیر ہو گئی ہے۔
سیمی فائنل میں پہنچے کے لئے پاکستان کو اب اپنے بقیہ تمام میچوں کو جیتنا ہوگا۔ پاکستان نے اپنے گزشتہ مقابلہ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم اب تک اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔ اپنے گزشتہ میچ میں اس نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا تھا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
