سورت میں غیر قانونی ہتھیاروں کی فیکٹری کا انکشاف

سورت،24 اگست (یواین آئی) گجرات میں سورت شہر کے پانڈیسرا علاقے میں پولیس کی پی سی بی ٹیم نے غیرقانونی ہتھیار بنانے کی فیکٹری کا انکشاف کرتے ہوئے ایک شخص کو پکڑ کر اسے کورونا جانچ کےلئے بھیج دیا ہے۔


پولیس نے پیر کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پنیت نگر کے نزدیک اپیکشا نگر پلاٹ -215 کے ایک مکان پر اتوار کی رات چھاپہ مارنے کی کارروائی کی گئی۔اس دوران وہاں سے دیسی تمنچے ،ایک کارتوس اور دیسی تمنچے بنانے کا سامان ضبط کرکے اسی مکان میں رہنے والے منوج یادو(32) کو پکڑ لیا گیا اور اس کو کورونا جانچ کےلئے بھیج دیا ہے۔وہ اپنے گھر میں ہی دیسی تمنچے بناتا تھا۔اس کی کورونا رپورٹ آنے کے بعد اسے گرفتار کیا جائےگا۔پوچھ تاچھ میں اس نے بتایا کہ تمنچہ بنانے کا سامان اتر پردیش ،جونپور کے رہنے والے راج منی وشو کرما اسے مہیا کراتاتھا۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور راج منی کو بھی پکڑنے کی کوشش جاری ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading