ناندیڑ:24 اگست۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے علاوہ صحت یاب مریضوںکی تعداد میں بھی دن بہ دن تیزی سے اضافہ جاری ہے ۔
لیکن ایک تشویشناک بات یہ بھی ہے کہ مہلوکین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔آج 5 متاثرین فوت ہوئے ہیں اس طرح اب تک 188 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔
آج کے مہلوکین میں آنتر گاوں تعلقہ نائیگاوں کا 65سالہ مرد ‘ شکتی نگرناندیڑ کی 25سالہ خاتون ‘ سہیوگ نگر ناندیڑکا 65سالہ مرد‘پرگتی نگرناندیڑ 68سالہ مرد ‘او شیواجی نگرناندیڑ کا 78سالہ شخص فوت ہوگیا ۔
جبکہ آج 118 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ 545 سویب نمونوں کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 351 نیگیٹیو رہی اور 118 پازیٹیو آئے ۔ جس میں آر ٹی پی سی آر جانچ میں 67اور اینٹی جن مین 51افراد پازیٹیو پائے گئے ۔
ضلع میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5150 ہوگئی ہے ۔
