گجرات میں بارش / سیلاب سے ہوئے حادثوں میں دو کی موت،پانچ دیگر کے بہنے کا خدشہ

گاندھی نگر،24 اگست (یواین آئی) گجرات میں جاری شدید بارش کے درمیان سیلاب اور بارش کے واقعات میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ایک خاتون سمیت کم از کم دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ گجرات کامن اینٹرنس ٹیسٹ یعنی گجرات کیٹ کے امتحان کا طالب علم اور اس کے والد سمیت پانچ لوگوں کے بہنے کا خدشہ ہے۔


پولیس کے مطابق موربی ضلع کے ہلود تعلقہ کے رائے سنگپور گاؤں سے گجرات کیٹ کا امتحان دینے آج صبح ہلود آنے والا اشون بھائی دلواڑی (17) اور اس کے والد نارائن بھائی (45) راستے میں سیلاب کے پانی میں بہہ گئے۔ان کی تلاش کی جارہی ہے۔
اس سے پہلے کل رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے موربی ضلع میں ہائی دیگھلیا اور سیکھرڈی کے درمیان ماہی ندی پر بنے کازوے کو پار کررہی ایک کار بہہ گئی۔اس میں سوار پانچ میں سے دو لوگ تو کسی طرح بچ گئے لیکن تین دیگر کار کے ساتھ ہی بہہ گئے۔ان کی تلاش کی جارہی ہے۔
سابرکانٹھا ضلع کے گڈھا گاؤں کے رہنے والے کیشو چوہان (55) کل شام اپنے مویشیوں کو چرانے گئے تھے جہاں شدید بارش سے طغیانی پر آئے ایک تالاب میں گر کر ان کی موت ہوگئی۔ایک دیگر حادثے میں تاپی ضلع کے ڈولون تعلقہ کے پاٹی گاؤں میں کل رات تقریباً گیارہ بجے شدید بارش کے درمیان مکان گرنے سے دب کر شانتی بین گمت (65) نام کی خاتون کی موت ہوگئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading