ممبئی،24 اپریل (ایجنسیز) ما لیگا ؤ ں بم دھما کو ں کی کلیدی ملزمہ و بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھو پال سے امید وار سا دھوی پرگنیہ سنگھ ٹھا کر کی جانب سے 11۔26 ممبئی دہشت گر دانہ حملو ں میں شہید ہو ئے پو لس آفسر ہیمنت کر کر ے کی شان میں گستاخانہ کلما ت استعما ل کیے جا نے کے خلاف آج یہاں رکن پارلیمینٹ حسین دلوا ئی کی قیادت میں عرس البلاد ممبئی میں مظا ہرہ کیا گیا اور سادھوی سے معا فی کا مطا لبہ کیا گیا ۔
مو لا نا آزد وچار منچ نامی تنظیم کی جانب سے شہیدوں کی یادگار پو لس جم خانہ کے با ہری حصہ میں منعقدہ مظا ہر ہ سے خطاب کرتے ہو ئے حسین دلوا ئی نے کہا کہ سا دھوی جس دہشت گر دی کے معا ملے میں گرفتار تھی اس معا ملے کی نوعیت سنگین ہے اور دہشت گر دی کا ملزم جب تک عدا لت سے با عزت بری نہیں ہو جا تا دہشت گر دی کا داغ اس کے ما تھوں پر لگا رہتا ہے لہٰذا اسادھوی جیسی دہشت گرد کس طرح سے ہیمنت کر کر ے کے خلا ف ایسے نا زیبا کلمات ادا کر سکتی ہے جو ا ن کی ملک کیلئے دی گئی شہادت کی توہین ہیں ۔
حسین دلوا ئی ، ممبئی صدر صا دق لطیف خان ، سیکریٹری یو سف انصاری اور دیگر نے بھی اس مو قع پر خطاب کیا اور سادھوی سے معا فی کا مطا لبہ کر تے ہوئے ہیمنت کر کر ے اور دیگر کو خراج عقیدت پیش کیا.