ممبئی:ملک کے ساتھ ساتھ ریاست مہاراشٹر میں بھی ایک بار پھر کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ملک میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ کیرالہ میں سب سے زیادہ کورونا متاثرہ مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
ہفتہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 3,395 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے سب سے زیادہ یعنی 1336 مریض صرف کیرالہ میں درج کیے گئے ہیں۔
کیرالہ میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے کیرالہ پہلے نمبر پر، مہاراشٹر دوسرے نمبر پر جبکہ دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔ مہاراشٹر اور دہلی میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔