انسانوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کے لیے خیر کا ذریعہ بنے

سوشیو ریلیجیس فاونڈیشن (SRF) کے ذریعہ ملک کے مختلف مقامات پر دینی، تہذیبی ورفاہی کام کو فروغ دینے کا عزم

عمر کھیڑ(1 جون ) مسلمانوں کے اندر پائی جانے والی زبوں حالی کو سامنے رکھتے ہوئے Socio-Religious Foundation یعنی SRF کے ذریعہ ملک کے مختلف مقامات پر دینی، تہذیبی ورفاہی کام کو فروغ دینے کا پروگرام بنایا گیا۔ جس کے تحت ملک کے مختلف اضلاع کا ایک منظم سروے کیا جائے گا اور ان کی سماجی ، معاشی اور اخلاقی برائیوں کی نشان دہی کی جائے گی۔

بعد ازاں ان Surveys کی روشنی میں ان مسائل سے نمٹنے کا عملی خاکہ ترتیب دیا جائے گا۔ SRF کے ذمہ داران اس کام کو انجام دینے کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں دورہ کریں گے اور وہاں عوامی طور پر اس کام کو فروغ دینے کی مہم چلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار SRF کے صدر محمد جمیل نے آج عمر کھیڑ میں کیا۔ اس نشست کی صدارت SRF کے صدر محمد جمیل نے کی۔ نشست میں ان کے علاوہ SRF کی شوریٰ بھی موجود تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading