ریاستی راجدھانی ممبئی میں پولیس کی زبردست قلت

ممبئی: ممبئی پولیس سے متعلق حال ہی میں یہ حیران کن خبر سامنے آئی ہے کہ 2 کروڑ سے زائد کی آبادی والی ملک کی معاشی راجدھانی میں عوام کی حفاظت کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں کی زبردست قلت ہے۔ شہر میں 12 ہزار سے زائد پولیس کے عہدے خالی ہیں، جس میں سب سے زیادہ تعداد کانسٹیبل درجے کے پولیس اہلکاروں کی ہے۔

یہ معلومات ایک آر ٹی آئی کارکن انل گلگی کے ذریعے سامنے آئی ہے، جنہوں نے ممبئی پولیس کمشنریٹ سے ممبئی پولیس میں منظور شدہ اور خالی عہدوں کی معلومات طلب کی تھی۔ اس معلومات میں بتایا گیا کہ کمشنر کے عہدے سے لے کر کانسٹیبل تک کے تقریباً 12 ہزار 899 عہدے خالی ہیں۔ یہ معلومات 30 نومبر 2023 تک کی ہے جو اسسٹنٹ پولیس کمشنر ونود کامبلے کے ذریعے دی گئی ہے۔

اس میں صاف طور پر بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس فورس کے لیے جو تعداد منظور کی گئی ہے وہ 51 ہزار 308 ہے، جس میں سے 38 ہزار 409 پر اہلکار تعینات ہیں۔ پولیس کانسٹیبل کی 28 ہزار 938 عہدے منظور ہیں جس میں سے 17 ہزار 823 پر تعیناتی ہے جبکہ 11 ہزار 115 عہدے خالی ہیں۔

پولیس سب انسپکٹر کے 3 ہزار 543 عہدے منظور ہیں، جس میں سے صرف 2318 عہدوں پر ہی اہلکاروں کی تعیناتی ہوئی ہے جبکہ 1225 عہدے خالی ہیں۔ پولیس انسپکٹر کے 1090 عہدوں کی منظوری ہے جس میں صرف 313 پر ہی تعیناتی ہے اور 777 خالی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading