حیدرآباد، 21 جنوری (پریس نوٹ) وائس آف میڈیا ( یونین ) کا آج ایک اہم اجلاس پنجہ گٹہ ماڈل ہاوز میں مسٹر بی سندیش صدر ( وائس آف میڈیا ) کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صحافیوں کے دیرینہ حل طلب مسائل اور اخبارات سے متعلق در پیش مسائل کو لے کر غور کیا گیا اور حکومت تلنگانہ چیف منسٹر محتر مہ گورنر صاحبه، معزز تلنگانہ اسپیکر، سے ملاقات کر کے نمائندگی کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
کارڈ ، صحافیوں کے بچوں کو مفت تعلیم ،، وائس آف میڈیا کے نمائندہ کواسمبلی اور آئی اینڈ پی آر، پریس اکیڈمی میں نمائندگی سینئر اور ریٹائیڈ جرنلسٹس کو وظائف دیئے جائیں جانے کا مطالبہ شامل ہے.
اس موقع پر محمد عبد القادر نائب صدر، وائس آف میڈیا، ڈاکٹر شانت نیمکر نائب صدر وائس آف میڈیا محترمہ ہیمارانی، محمد فاروق الدین صدیقی ، مسٹر بسواراج ایڈیٹر تہلکہ ڈاٹ کام (صدر گریٹر حیدر آباد، وائس آف میڈیا ) مسٹر گوپال ، سید خواجہ محی الدین (اسیٹ سماچار) سید غلام محمود حسین ایڈیٹر (ایس جی نیوز چینل )، قاسم پٹیل ( ایڈیٹر پرگتی ایکسپریس) اور دوسرے موجود تھے۔ سینئیر صحافی مسٹر بی سندیش (صدر وائس آف میڈیا) نے اس موقع پر مسٹر ایوب خان (اردو پوسٹ انڈیا کے مینجنگ ایڈیٹر) کو صدر تلنگانہ اردو وینگ کا تقرر نامہ حوالے کیا شال پوشی کی اور ان کو مبارکبادی دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔
اور مسٹر محمد عبد القادر ( نائب صدر وائس آف میڈیا ) نے تمام صحافیوں کا تعارف کروایا وائس میڈیا کے جانب سے منعقد ہونے والے سیمنار سے متعلق معلومات فراہم کی۔آخر میں ، ڈاکٹر اکبر شیخ ساوتھ انڈیا صدر وائس آف میڈیا نے تمام صحافیوں کا شکر یہ ادا کیا۔