روس میں چور 56 ٹن وزنی پل ہی لے گئے

روسی سوشل میڈیا پر فضا سے لی گئی تصاویر اور ویڈیو گردش کر رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پُل کے دائیں اور بائیں حصے تو موجود ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر دریا کے بیچوں بیچ اس کا مرکزی حصہ غائب ہے۔پولیس کے مطابق یہ واردات فِن لینڈ کی سرحد کے قریب دریائے اومبا پر قائم ریلوے پُل پر ہوئی تاہم یہ پل کافی عرصے سے متروک کیا جا چکا تھا۔

پُل کے قریب واقع آبادی کو اس چوری کے بارے میں واردات کے چند دن بعد پتہ چل سکا۔پہلے پہل تو لوگ سمجھے کہ پُل کا مرکزی حصہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرا ہے لیکن جب دریا میں اس کا نشان نہیں ملا اور قریبی علاقے سے ملبے کا کوئی چھوٹا سا ٹکرا بھی نہیں دریافت ہوا تو وہ یہ جان کر دنگ رہ گئے کہ اصل میں یہ پُل چوری کیا جا چکا ہے۔ اس کے بعد شہریوں نے قصبے کے قریب واقعہ پولیس سٹیشن کو اس واردات کی اطلاع دی۔

پولیس نے بھی پہلے پُل کی چوری کی خبر کو مسترد کر دیا تھا تاہم بعد میں جب اس کی مجرمانہ سطح پر تحقیقات کی گئیں تو یہ چوری ثابت ہو گئی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading