آسٹریلیا آل آؤٹ، ہندوستان کی 36 رن سے فتح
شکھر دھون کی شاندار سنچری، روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی نصف سنچریوں اور اسکے بعد بمرا اور بھونیشور کمار کے تین تین وکٹ حاصل کرنے کے بعد ہندوستان نے آسٹریلیا کو 36 رنوں سے شکست دے دی۔
ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 5 وکٹ پر 352 رن بنائے جس کےک جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 316 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیائی بلے بازوں ورنر، اسمتھ اور الیکس کیری (بابعد) نے نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن یہ ناکافی ثابت ہوا اور آسٹریلیا کو ہارکا سامنا کرنا پڑا۔
شکھر دھون کو شاندار سنچری (117) رن بنانے کے عوض میں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
It was a big match, and they stepped up! #TeamIndia bowl out Australia on the last ball of the game to win by 36 runs! Bhuvneshwar and Bumrah finish with three wickets each! #INDvAUS SCORECARD ? https://t.co/tdWyb7lIw6 pic.twitter.com/eJdfz947aK
— ICC (@ICC) June 9, 2019
آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی آؤٹ، جیت سے دو قدم دور ہندوستان
آسٹریلیا کی اننگ کے 49 اوور پھینکے جا چکے ہیں اور اسے 6 گیندوں میں 41 رن بنانے ہیں جوکہ ناممکن کی حد تک مشکل نظر آ رہا ہے۔ 50 ویں اوور کی پہلی گیند پھینکی جا چکی ہے اور آسٹریلیا کا نواں کھلاڑی رن آؤٹ ہو گیا۔
آسٹریلیا کا آٹھواں کھلاڑی آؤٹ، بمرا کا تیسرا وکٹ
آخری اووروں میں جسپریت بمرا نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیائی بلے بازی پر قابو کرنے کے ساتھ آٹھواں وکٹ بھی چٹکا دیا۔ آٹھویں وکٹ کے طور پر پی کمنس وکٹ کے پیچھے دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے محض 8 رنوں کا تعاون کیا۔
48 اوور کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 309/کو فی الحال 12 گیندوں میں 44 رن درکار ہیں۔
آسٹریلیا کو چھٹا جھٹکا، 56 گیندوں میں 109 رن درکار، ہندوستانی خیمہ میں جشن
یوجویندر چہل نے ہندوستان کو چھٹی کامیابی گلین میکس ویل کے طور پر دلائی۔ انہوں نے 28 رنوں کا تعاون کیا اور گیندباز کے ہاتھوں کاٹ اینڈ بولڈ ہو گئے۔ آسٹریلیا کو جیت کے لئے اب 56 گیندوں میں 109 رن درکار ہیں۔
آسٹریلیا کو 238 رن پر پانچواں جھٹکا، ہندوستانی خیمہ میں جشن شروع
بھونیشنور کمار نے اپنے ساتویں اور ہندوستان کی طرف سے پھینکے جا رہے 40ویں اوور میں دو وکٹ حاصل کر کے آسٹریلائی بلے بازی کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے پہلے بہتر بلے بازی کر رہے اسٹیو اسمتھ کو 69 کے نجی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کیا اور اسکے بعد انہوں نے مارکس اسٹوئنس کو صفر پر بولڈ کر دیا۔
ان دو وکٹوں کے گرنے کے ساتھ ہی ہندوستانی خیمہ میں جشن کا ماحول ہے۔
مشکل میں آسٹریلیا، خواجہ 42 رن بنا کر آؤٹ، اسکور 202/3
آسٹریلیا نے 202 کے اسکور پر اپنا تیسرا وکٹ عثمان خواجہ کے طور پر کھو دیا ہے۔ خواجہ نے آؤٹ ہونے سے قبل کچھ اچھے شاٹ لگائے لیکن انہیں 42 کے نجی اسکور پر جسپریت بمراہ نے بولڈ کر کے چلتا کر دیا۔ آسٹریلیا کا مطلوبہ رن ریٹ 11 رن فی اوور سے تجاوز کر چکا ہے۔
37 اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 207/3 ہے اور اسے 78 گیندوں میں جیت کے لئے مزید 146 رن بنانے ہیں۔
آسٹریلیا کا اسکور 200 کے پار
آسٹریلیا نے 36 اوور کے بعد دو وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنا لئے ہیں۔ جیت کے لئے ابھی اسے 84 گیندوں میں مزید 152 رن درکار ہیں۔ اسمتھ نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں اور دوسرے بلے عثمان خواجہ 38 گیندوں میں 42 رن پر کھیل رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی پکڑ مضبوط، 33 اوور بعد اسکور 172/2
عالمی کپ 2019 میمں آسٹریلیا کے خلاف ٹورنامنٹ کا اپنا دورا میچ کھیلتے ہندوستان نے اپنے 252 رن کے دفاع میں میچ پر پکڑ مضبوط کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے 33 اوور کے اختتام کے بعد 172 رن اسکور کئے ہیں۔ آسٹریلیا کے 8 وکٹ باقی ہیں لیکن ہدف ابھی بہت دور ہے اور مطلوبہ رن ریٹ 10.5 رن فی اوور سے تجاوز کر چکا ہے۔
آسٹریلیا کا اسکور 150 رن کے پار
آسٹریلیائی ٹیم نے 29 اوور ختم ہونے کے بعد دو وکٹ کے نقصان پر 153 رن بنا لئے ہیں اور اسے جیت کے لئے 21 اوور میں مزید 200 رن درکار ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم اس وقت مشکل میں نظر آ رہی ہے، مطلوبہ رن ریٹ تقریباً 9.5 رن فی اوور سے پہنچ چکا ہے اور 353 رن کا ہدف ابھی کافی دور ہے۔
آسٹریلیا کو دوسرا جھٹکا، وارنر 56 رن پر آؤٹ، اسکور 133/2
آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے طور پر یوجویندر چہل نے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلا دی ہے۔ وارنر نے نصف سنچری کی اور آسٹریلیائی ٹیم کے لئے 56 رن کا تعاون کیا، ان کا کیچ باؤنڈری کے نزدیک بھونیشور کمار نے لپکا۔ وارنر کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کے مقام پر نئے بلے عثمان خواجہ کریز پر پہنچے ہیں۔ جبکہ دورے بلے باز اسٹیو اسمتھ 40 کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
ہندوستان کو پہلی کامیابی، فنچ 36 پر رن آؤٹ، اسکور 100 کے پار
22 اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا نے 107 رن بنا لئے ہیں اور اب اسے جیت کے لئے بقیہ اوور میں 8.75 کے اسٹرائیک ریٹ سے 245 رن بنانے ہیں۔
آسٹریلیا 20 اوور کے بعد 99/2
آسٹریلیا نے ہندوستان کے 352 رنوں کے جواب میں 20 اوور کے اختتام پر 99 رن بنائے ہیں۔ سلامی بلے باز دیوڈ وارنر 45 جبکہ اسمتھ 14 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
ہندوستان کو ملی پہلی کامیابی، آسٹریلیائی کپتان 36 پر رن آؤٹ
کیدار جادھو نے آسٹریلیا کے 61 رن کے اسکور پر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے، انہوں نے حریف ٹیم کے کپتان کو رن آؤٹ کیا۔ فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد اسمتھ میدان پر پہنچے ہیں جبکہ دوسرے سلامی بلے بازی ڈیوڈ وارنر 31 کے اسکور پر بلے بازی کر رہے ہیں۔
فی الحال 16اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 75/1 ہے اور اسے جیت کے 34 اوور میں 8.18 کے اسٹرائک ریٹ سے مزید 278 رن بنانے ہیں۔ آسٹریلیا کا موجودہ اسٹرائیک ریٹ 4.69 ہے۔
ہندوستان کے 352 کے جواب میں آسٹریلیا 10 اوور میں 48/0
ہندوستان کی طرف سے دئے گئے 353 رن کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا۔ 10 اوور کے بعد اس نے بغیر کسی نقصان کے 48 رن بنا لئے ہیں۔ وارنر 18 اور فنچ 28 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
ہندوستان کی بہترین بلے بازی، آسٹریلیا کے خلاف بنائے 352 رنز
شکھر دھون کی شاندار سنچری اور وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی نصف سنچریوں کے بل پر ہندوستان نے اپنے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 352 رن اسکور کئے اور آسٹریلیا کو جیت کے لئے 353 رنز کا ہدف دیا۔
ہندوستان کا اسکور 250 رن کے پار
شکھر دھون کے 117 رن بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی نے محاذ سنبالتے ہوئے نصف سنچری اسکور کر لی ہے۔ وہیں ہاردک پنڈیا بھی 13 گیندوں میں 20 کے اسکور پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستان کا اسکور اس وقت 42 اوور کے اختتام کے بعد دو وکٹ کے بعد 257 رن پہنچ گیا ہے۔
شکھر دھون 117 رن بنا کر آؤٹ، ہندوستان کا اسکور 230/2
شکھر دھون 109 گیندوں میں 117 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں مچل اسٹارک نے کاٹ اینڈ بولڈ آؤٹ کیا۔ ہندوستان کا اسکور فی الحال 38 اوور کے اختتام کے بعد 230/2 رن ہے۔
شکھر دھون کی سنچری مکمل
سلامی بلے باز شکھر دھنو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کر لی ہے، انہوں نے 95 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگ میں 13 چوکے لگائے۔
ہندوستان کا اسکور فی الحال 33 اوور کے اختتام کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 190 رن ہے۔ میدان پر موجود دوسرے بلے باز وراٹ کوہلی 23 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ہندوتان ایک بڑے اسکور کی طرف گامزن ہے۔
ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 150 رن کے پار
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے 27 اوور کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 157 رن بنا لئے ہیں۔ شکھر دھون شاندار 83 رن پر کھیل رہے ہیں، انہوں نے اپنی اننگ کے دروان 11 چوکے لگائے ہیں۔ روہت شرما کے آؤٹ ہونے پر میدان پر آئے وراٹ کوہلی 12 رن کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
ہندوستان کو آسٹریلیا نے دیا پہلا جھٹکا، روہت 57 رن بنا کر آؤٹ
ہندوستان کو روہت شرما کے طور پر پہلا جھٹکا لگا، وہ 57 رن (70 گیند) کے نجی اسکور پر کوٹلر کی گیند پر الیکس کیری کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے لپکے گئے۔
ہندوستان کا اسکور فی الحال 23 اوور کے اختتام کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رن ہے۔
ہندوستان کا 20 اوور کے بعد اسکور 111/0
ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے 20 اوور کے بعد ہوئے بغیر کسی نقصان کے 111 رن بنا لئے ہیں۔ دونوں سلامی بلے باز نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ روہت شرما اس وقت 50 جبکہ شکھر دھون 62 رن بنا چکے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر ہندوستان کا پہلے بلے بازی کا فیصلہ، اسکور 79/0
آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے بہترین شروعات کی ہے اور 15 اوور کے اختتام کے بعد 81 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما اس وقت 31 رن بنا کر جبکہ شکھر دھون 45 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
عالمی کپ: آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر ہندوستان کا پہلے بلے بازی کا فیصلہ
کرکٹ المی کپ 2019 انگلینڈ کے دی اوول میدان پر کھیلے جار ہے ہندوستان اور آسٹریلیا کے میچ میں وراٹ کوہلی نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ سلامی بلے باز کے طور پر شکھر دھون اور روہت شرما میدان پر پہنچے ہیں۔ اس میچ میں ٹاس کو اہم مانا جا رہا تھا، ماہرین کا خیال ہے کہ دوسری اننگ میں بلے بازی کچھ مشکل ہو جائے گی۔
TOSS NEWS!
India win the toss and choose to bat! Both teams are unchanged. #INDvAUS LIVE ? https://t.co/tdWyb7lIw6 pic.twitter.com/CjsrEFwLEL
— ICC (@ICC) June 9, 2019
ہندوستان اور آسٹریلیا مد مقابل
عالمی عالمی کپ 2019 میں ہندوستان اپنے دورے میچ میں آسٹریلیا کے مد مقابل ہے۔ کرکٹ فینز میں اس میچ کے حوالہ سے زبردست کریز نظر آ رہا ہے۔ اوول کے جس میدان پر میچ کھیلا جا رہا ہے وہاں ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی ناظرین نیلے رنگ کی شرٹ پہن کر پہنچے ہیں۔ خواہ ہندوستان کی کارکردگی ابھی تک کے کھیلے گئے عالمی کپ میں آسٹریلیا کے خلاف بہتر نہ رہی ہو لیکن آج کا مقابلہ کانٹے کا ہونے جا رہا ہے۔ عالمی کپ میں ابھی تک ہندوستان اور آسٹریلیا نے ایک دوسرے سے 11 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 8 آسٹرلییا نے اور 3 ہندوستان نے جیتے ہیں۔
دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں
ہندوستان: روہت شرما، شکھر دھون، وراٹ کوہلی (کپتان)، کے ایل راہل، کیدار جادھو، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادو، یجویندر چہل، جسپریت بمراہ۔
آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، ایران فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکس ویل، مارکس اسٹوئنس، ایلیکس کیری (وکٹ کیپر)، ناتھن کولٹر نائل، پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک، ایڈم جامپا۔
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—
