رمضان اسپیشل واٹس ایپ اسٹیکرس : جانئے کیسے کریں ڈاؤن لوڈ

رمضان المبارک کی آمد آمدہے۔ دنیابھرمیں مسلمان، رمضان المبارک کا استقبال کرنے کے لیے تیارکررہے ہیں۔ایسے میں سوشل میڈیا پربھی رمضان سے متعلق مواددیکھنے کو ملارہاہے ۔ تہواروں کے دوران واٹس پر اسٹیکرس بھیج کرصارفین خوشیاں شیئر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے آئی ٹی کمپنیاں بھی صارفین کی پسند کومدنظررکھتے ہوئے رمضان المبارک کے لیے واٹس ایپ اسٹیکرس کو متعارف کروایاہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے رمضان المبارک کے لیے خاص طورپر بنائے گئے اسٹیگرس کا آپ کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔

سب سے پہلے آپ اپنے واٹس ایپ چیٹ کو کھولیں۔ پھرایموٹیکن کے آئکن پرکلک کریں ۔اس کے بعد اسٹیکر آئکن پرکلک کریں ۔ آپ کے واٹس ایپ میں موجود اسٹیکرہٹاتے جائیں۔ اورآخری میں آپ کو+ آئکن نظرآئیگا۔ جس کے بعد آل اسٹیکرس کا ایک ٹیپ اوپن ہوگا۔ اوروہاں آپ کو نیچے مزید اسٹیکرس حاصل کریں لکھا نظرآئیگا۔جس کو کلک کریں آپ پلے اسٹورپر پہنچ جائیں ۔

پلے اسٹور میں آپ رمضان مبارک ٹائپ کرکے سرچ کریں آپ کوکئی ایپس نظر آئیں گے۔ لیکن کوئی بھی ایپ انسٹال آپ کے لیے خطرے سے خالی نہیں ہے۔ ایپس میں اشتہارات ہوتے ہیں۔ تاہم آپ کومشورہ دیں گے کہ اسٹیکرس آئی این سی رمضان مبارک اسٹیکرس فارواٹس ایپ نظرایپ کو ہی اؑپ انسٹال کریں ۔اس کے علاوہ آپ رمضان اسٹیکرس فارواٹس ایپ میسنچر، یا پھر عید اسٹیکرس کے نام سے موجود ایپس آپ ڈؤان لوڈ کرسکتے ہیں۔ جیسے ہی آپ نے ایپ کا انتخاب کرلیا اسے انسٹال کریں ۔ بعد میں اس ایپ کو اوپن کریں اوراسٹیکرس کودیکھ کر+آئکن پرکلک کریں۔ اس کے بعد آپ واٹس ایپ میں چیٹ اوپن کریں گے اوراسٹیکرس میں جائیں گے تو آپ کی جانب سے منتخب کیے گئے اسٹیکرس کو آپ کونظرآئیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading