ناندیڑ: دیگلور ناکہ پر پاکستان کا علامتی پتلا نذر آتش

ناندیڑ۔(نامہ نگار) : کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقہ میں گذشتہ کل سی آر پی ایف کے قافلہ پر دہشت گردانہ حملہ پیش آیا۔ 40 سے زائد فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں۔ اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کی جانب سے آج دیگلور ناکہ علاقہ میں پاکستان اور دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

یوتھ کانگریس کے عہدیداران اور ورکرس نے پاکستان کا علامتی پتلا نذر آتش کیا۔ یوتھ کانگریس کی جانب سے ریاست بھر میں چلو پنچایت ابھیان چلایا جارہا ہے۔ اسی کے تحت دیگلور ناکہ علاقہ میں آج یوتھ کانگریس کا پروگرام ہونے والا تھا مگر دہشت گردانہ حملہ کے سبب اسے منسوخ کردیا گیا اور آئے ہوئے یوتھ کانگریس کے ورکرس اور عہدیداران نے پاکستان اور دہشت گردی کا علامتی پتلا نذر آتش کیا۔

علاقہ کے کارپوریٹر اور اقلیتی شعبہ کے ریاستی نائب صدر مسعود احمد خان‘ سید شیر علی‘ یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پپو کونڈیکر‘ شہر صدر وٹھل پائوڑے‘ شمال کے صدر ستیہ جیت بھوسلے‘ محمد زبیر احمد‘ سابقہ کارپوریٹر انصار احمد خان‘رحیم احمد خان‘ مادھو کدم‘ سندیپ سونکامبڑے‘ پرویز خان‘ رفیق پٹھان‘ عبدالرزاق بھائی‘ مخدوم بھائی‘ عبدالقادر قریشی‘ اکبر باغبان‘ احمد بھائی‘ و دیگر موجود تھے..

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading