دہلی تشدد: ہائی کورٹ نے دی مہلوکین کی لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت

دہلی تشدد معاملہ میں ہائی کورٹ نے ہلاک افراد کی نامعلوم لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد صرف انہی نامعلوم لاشوں کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی جن کی تفصیلات اخبارات میں دو ہفتے پہلے شائع کی گئی تھیں۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے دہلی کے سرکاری اسپتالوں کو 11 مارچ تک نامعلوم لاشوں کو نہیں جلانے اور لاشوں کے پوسٹ مارٹم کی ویڈیوگرافی کرانے کے لیے کہا تھا۔ عدالت کا یہ حکم اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ تشدد کے تقریباً تین ہفتے بعد بھی کئی ایسے لوگ ہیں جو اپنوں کی تلاش میں در در بھٹک رہے ہیں۔


ہائی کورٹ نے اپنے گزشتہ حکم میں کہا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کے مردہ گھروں میں لائی گئی نامعلوم لاشوں کے بارے میں اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر پوری جانکاری شائع کرے۔ جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس آئی ایس مہتا کی بنچ نے ایک عرضی پر سماعت کے دوران یہ ہدایت جاری کی تھی۔ واضح رہے کہ دہلی میں حال میں ہوئے فسادات کے بعد سے لاپتہ اپنے ایک رشتہ دار کے بارے میں جانکاری کو لے کر ایک شخص نے یہ عرضی داخل کی تھی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading