دو طرفہ تعلقات پر ٹرمپ۔بورس بات چیت

واشنگٹن، 17 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے نو منتخب وزیر اعظم بورس جانسن نے دو طرفہ معاملات کو لے کر فون پر بات چیت کی وائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی۔وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جڈ جیرے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے کئی معاملات پراپنے عزائم دہرائے اور امریکہ برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بھی بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ نے مسٹر جانسن کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد بھی دی۔قابل ذکر ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے جمعہ کو ہوئے انتخابات کے نتائج میں واضح اکثریت حاصل کی تھی۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading