دانتوں کی صفائی کونسی بڑی بیماریوں سے بچا سکتی ہے جان کر آپ حیران ہو جائینگے

دانتوں کی صفائی
ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں کم سے کم 3 مرتبہ دانت صاف کرنا امراضِ قلب کے خطرات میں 10 فیصد تک کمی لا سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کے شہر سیئول کی ایھوا ویمن یونیورسٹی کے حالیہ مطالعے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دن میں 3 مرتبہ دانت صاف کرنے کا تعلق براہ راست امراضِ قلب کے خطرات میں کمی سے ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ دانت صاف کرنے سے ’آٹریئل فبریلیشن‘ کے خطرات کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن متاثر ہوتی ہے۔

مطالعے کے سینئر مصنف ڈاکٹر طائی جِن سونگ نے کہا ہم نے طویل عرصے تک ایک بڑے گروپ کا مطالعہ کیا جس سے ہمیں بہترین نتائج حاصل ہوئے۔
یہ تحقیق یورپی جرنل آف پریوینٹو کارڈیالوجی میں شائع ہوئی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ متعدد مرتبہ دانت صاف کرنے سے دانت، مسوڑھوں اور منہ میں موجود جراثیم کم ہو جاتے ہیں جس کے بعد یہ جراثیم منہ کے ذریعے خون میں داخل نہیں ہو پاتے۔

اس سے قبل بھی جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے 40 سے 79 سال کی عمر کے ایک لاکھ 61 ہزار افراد کے مطالعے سے منہ کی صحت و صفائی اور دل کی بیماریوں کے مابین تعلق کا جائزہ لیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading