جو کانگرس کو پانی پی کر کوستے تھے آج وہ سب ایک منچ پر آگئے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں گجرات کے دورے پر ہیں ۔ہفتے کے روز انہوںنے سلواسا میں میڈیل کالج کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس دوران انہوں نے مغربی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی کی عظیم ریلی میں اپو زیشن کے متحد ہونے پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ کانگرس کو کو سنے والے آج ایک ہی منچ پر آگئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اتحاد صرف مودی کو ہرانے کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک کی عوام کے خلاف ہے ۔ کچھ لوگ خود کو بچانے کے لئے سہارا ڈھونڈ رہے ہیں اور میں ملک کو آگے لے جانے کیلئے’ سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘کے فارمولے کو لیکر نکل پڑا ہوں ۔ مودی غریبوں کے راشن ، پنشن اور انکو ملنے والے حق سے بچولئے دلالوں کو باہر کیوں کر رہاہے ۔ اس لئے یہ لوگ عظیم اتحاد بنانے میں لگے ہیں۔ جو پہلے کانگرس کو پانی پی کر کوستے تھے آج وہ سبھی ایک منچ پر آ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بھاجپا کا صرف ایک ودھائیک ہے ، لیکن وہاں بھاجپا کی مخالفت میں ساری مخالف جماعتیں جمع ہو گئی ہیں ، کیونکہ ہم سچائی کے راستے پر چلنے والے لوگ ہیں ، اس لئے یہ ہمارے ایک ودھائیک سے بھی ڈر گئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading