جمیتہ علماء ضلع پالگھر کا قیام اور عہدیداران کا انتخاب

نالاسوپارہ :6 جنوری (ورق تازہ نیوز )جمیتہ علماء ضلع پالگھر کے انتخابی مجلس کا انعقاد مدرسہ اشرف العلوم انصاری نگر ، نالاسوپارہ ( ایسٹ) کے وسیع ہال میں تلاوت کلام اللہ سے ہوا ، بعد ازاں جمیتہ کے اہم رکن مفتی ابولکلام صاحب مظاہری نے تمہیدی کلمات کہتے ہوئے کہا کہ ، اتفاقِ رائے اور مشورے سے کسی کو امیر طے کیا جاتا ہے ،تاکہ اس کے ماتحت کام کرنا آسان ہو ،اور مزید فرمایا کہ امارت اور عہدہ ،طلب کرکے لیا جائے تو ، اس میں خیر نہیں رہتا ،اگر امارت اور عہدہ ،قوم و ملت کی خدمت اور لائق سمجھ کر بنایا جائے تو، خدا کی طرف سے اس میں بہت خیر ہے ، واضح ہو کہ مقامی جمیتہ علماء نالاسوپارہ کے کارکردگی اور خدمات کو جمیتہ علماء مہاراشٹر نے بہت سراہاں اور اعتراف کیا، اسی کے پیش نظر جمیتہ علماء ضلع پالگھر کا قیام عمل میں آیا، تاکہ جمیتہ کے کام کے دائرے کو وسیع کیا جائے، کیونکہ جمیتہ جو بلاکسی تفریقِ مذہب ومسلک کے اوپر اٹھ کر کام کرنے والی تنظیم ہے ، انتخابی دستور کے مطابق جمیتہ علماء مہاراشٹر کی طرف سے مشاہدین کے طور پر ، مولانا عبدالوہاب صاحب قاسمی( صدر جمیتہ علماء کوسہ ممبرا ) اور مولانا عارف صاحب(جنرل سیکریٹری ضلع تھانہ) تشریف لائے اور انہیں کے ذریعے تمام ممبران کے متفقہ رائے سے جمیتہ علماء ضلع پالگھر کے عہدیداران کے نام پر کچھ اس طرح مہر لگی، صدر کیلئے مولانا سرور صاحب مظاہری منتخب ہوئے ، نائب صدور کیلئے ،محمد عمران خان ، قاری عبدالسمیع ، مولانا ضمیرالدین فلاحی ،حاجی اظہار الحق ،جنرل سیکریٹری مولانا عبدالسبحان ، جوائنٹ سیکریٹری ، حافظ محمد الیاس ، مولانا عارف عمری ،شکیل احمد اعظمی ، مولانا قمرالہدیٰ مظاہری ، خازن، مولانا عبدالصمد قاسمی ، معاون خازن ، صغیر شفیع، ناظم نشرواشاعت ، مولانا محمد نسیم قاسمی، و مولانا ایاز احمد قاسمی، ایک سو سولہ ممبران کے ذریعے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ، مولانا عبدالوہاب قاسمی نے انتخابی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ اللہ کا بہت بڑا احسان ہے کہ اللہ نے جمیتہ جیسی اہم تنظیم سے جوڑا ہے ، اور یہ جماعت صرف دینی جماعت ہے، جماعت کا جو کام ہوتا ہے ،انسانیت کا کام ہوتا ہے ،یہ جماعت انسانی ہمدردی کا کام کرتی ہے ،اس جماعت سے صالحین علماء کا تعلق رہا ہے ، ہم خوش نصیب ہے اسی جمیتہ کے ممبر ہے، حافظ محمد رمضان اور مولانا عبدالصمد ،حافظ محمد الیاس، انتخابی مجلس کو کامیاب کرنے میں پیش پیش رہے، اخیر میں مولانا عبدالسبحان صاحب کے دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading