سڈنی.وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے تاریخ رقم کردی ۔ ہندوستان نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں مات دی ۔ سڈنی ٹیسٹ کا آخری دن بارش کی نذر ہونے کے ساتھ ہی میچ ڈرا ہوگیا اور ہندوستان نے دو ایک سے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی ۔اس سیریز میں ہندوستان کے بلے بازوں اور گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔