جلگاؤں میں تین ہزار دوسو کلو بیگن کا بھرتا بنانے کا شیف وشنو منوہر نے عالمی ریکارڈ بنایا

جلگاؤں ٢١ ِدسمبر (سعیدپٹیل )یہاں کے ساگر پارک میدان پر مہاراشٹر کے مشہور ومعروف خانساماں شیف وشنو منوہر انھوں نے آج صبع تین ہزار دوسو کلو بیگن کا علاقہ خاندیش کا مشہور کھانا بیگن کا بھرتا تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ کیا ہے۔اس کےلۓ چارسو پچاس کلو وزن کی کڑاھی سمیت ایک سو بیس ساتھیوں کے تعاون سے یہ کارنامہ انجام دیا۔

اس عالمی ریکارڈ کو جلد ہی گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اور لیمکا بک آف ریکارڈ میں درج کیا جاۓگا ۔شہر کی مراٹھی پرتیشٹھان کے تعاون سے یہ کارنامہ انجام دیا گیا۔اس موقع پر ضلع کلیکٹر کیشور راجے نمبالکر ،سنگیتا راجے نمبالکر ،جمیل دیشپانڈے وجۓ وانی سمیت پرتیشٹھان کے کارکنان موجود تھے ۔اس کی تیاری گذشتہ کئ دنوں سے جاری تھی ۔اس کے لۓ تین ہزار پانچ سو کلو بیگن لاۓ گۓ تھے۔جس میں سے صفائی کے بعد تین ہزار دوسو کلو وزن کے بیگن استمعال کرکے بھرتا بنایا گیا۔ایسا دعوی منتظمین کیا ہے۔کل شام سے بیگن بھوننے کا کام شروع کیا گیا تھا۔بھرتا بنانے کےلۓ کولہاپور سے چارسوپچاس کلووزن کی کڑاھی بنواکر منگوائ گئ تھی۔بھرتا گھوٹنے کےلۓ گیارہ فٹ لمبائی کا سروٹا استمعال کیاگیا ہے۔ایک سو بیس کلو میٹھا تیل ،پیاز کی پتی ،لہسن ،مونگ پھلی کا دانہ ،ہری مرچ ، ہرا دھنیا ،وغیرہ سامان بھرتے کو تیار کرنے کے لۓ استمعال کیاگیا۔بھرتا تیار ہوجانے کے بعد جلگاؤں شہریان میں مفت میں تقسيم کیا گیا۔

Leave a comment