جلگاؤں ١٣ ِفروری ٢٠١٩ ء(سعیدپٹیل )آج ریاست مہاراشٹر کے اقلیتی کمیشن کے صدر حاجی عرفات شیخ نے اقلیتوں کے مسائل کے تعلق سے جایزہ دورہ کیا۔اس موقع پر ریسٹ ہاوس میں مسلم سماج کی جانب سے جلگاؤں ضلع منیار برادری کے وفد نے موصوف سے ملاقات کرکے انھیں مختلیف مطالبات کا میمورنڈم پیش کرکے ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔حاجی عرفات کو دۓ گۓ میمورنڈم میں بالخصوص ساکلی فساد کی اعليٰ سطحی جانچ کی جاۓ ،پولیس بھرتی تربیتی کیمپ سال میں دو مرتبہ لیاجاۓ ،جلگاؤں ضلع کی آبادی کے تناسب سے سو نوجوانوں کی بجاۓ پانچ سو نوجوانوں کی تربیت کی جاۓ۔

اردو اسکولوں میں طلباء کی تعداد کے حساب سے اساتذہ کا تقرر کیاجائے ،مولاناآزاد مالیاتی کمیشن کے ذریعے سماج کے مالی اعتبار سے کمزور اور ضرورت مند بیروزگاروں کو قرض آسانی سے فراہم کیاجاۓ ،اقلیتی زبان کے گاوں ،دیہاتوں میں اردو آنگن واڈی خادموں کا تقرر کیاجاۓ ۔ان تمام مسائل پر انتخابات کے ضابطہ اخلاق نافذ ہو نے سے قبل بجٹ کے حساب سے فوری طور پر خرچ کیا جاۓ جوکہ ابھی تک نہیں ہوا ہو ۔اس موقع پر جلگاؤں ضلع منیار برادری کے صدر فاروق شیخ ،طاہر شیخ ، سیلم انعامدار ،سمیر شیخ ،لیاقت علی ،فضل کاسار ،سید چاند ،الطاف شیخ ،وغیرہ بطور وفد موجود تھے۔اس موقع پر ریاستی اقلیتی کمیشن کے صدر حاجی عرفات انھوں نے وفد کو مذکورہ بالا مسائل پر فوری طور پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔ مہاراشٹر ریاستی اقلیتی کمیشن کے صدر آج جلگاؤں ضلع میں اقلیتوں کے مسائل کا جایزہ لینے کے تعلق سے دورے پر آۓ تھے۔