مرکزکی بی جے پی سرکار کے خلاف بھیونڈی راشٹروادی کانگریس پارٹی کا عظیم الشان آکروش مورچہ

ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا۔

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- آج یہاں بھیونڈی شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی صدر خالد گڈو کی قیادت میں مودی سرکار کی غلط پالیسی کے سبب ملک میں پھیلی بے روزگاری کے خلاف عظیم الشان آکروش مورچہ کے زریعے عوام نے اپنے غم اور غصہ کا اظہار کیا ۔ راشٹروادی کانگریس کے ریاستی صدر جینت پاٹل کے حکم پر ساری ریاست میں نزدیکی چناؤ کے مدنظر عوام کو بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسی سے رو برو کرانے کے لیے جاب دو اور جواب دو کے نعرہ پر آکروش مورچہ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ آج بھیونڈی میں بتاریخ 13 فروری دوپہر ۳ بجے اشوک نگر گیٹ ڈانڈیکرواری پوسٹ آفس بھیونڈی سے پرانت آفس تک مورچہ نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔اس موقع پر مورچہ کی قیادت کرنے والے بھیونڈی راشٹروادی کانگریس کے صدر خالد گڈو نے عوامی جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پرانت آفس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے خلاف میمورینڈم دیا ہے ۔ مودی سرکار میں سارے ملک میں بے روزگاری کی شرح ہندوستان کی تاریخ میں سب سے اونچی سطح یعنی ۵۳ فیصد تک پہنچ گئی ہے، مرکزی حکومت کی طرز پر ریاستی حکومت نے بھی ساڑے چار سال صرف عوام کا خون ہی چونسا ہے جس کی وجہ سے ریاست مہاراشٹر میں بے روزگاری کی شرح ۴۸ فیصدتک پہنچ گئی ہے،ہر سال دو کروڑ نئے روزگار دینے کا وعدہ کرکے حکومت میں آنے والی اس سرکار نے صرف سماج میں منافرت پھیلانے اور لوگوں کو بانٹنے کا کام کیا ہے، مندر،مسجد اور مذہبی جذبات کو ہوا دینے کے علاوہ اس حکومت نے صرف عوام کی سماجی ،معاشی اور معاشرتی زندگی کو تباہ کرنے کا کام کیا ہے انہوں نے حکومتی اعداد وشمار کے مطابق یہ بتایا کہ سارے ملک میں ا کروڑ ۸۳ لاکھ نوجوان بے روزگارہے، بے روزگاری کا یہ عالم ہے کہ معمولی چپراسی کی نوکری کے لیے بھی پوسٹ گریجویٹ،پی ایچ ڈی اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بھی عرضی کرنے پر مجبور ہوگیا ہے،مدرا یوجنا قرض کے نام پر کروڑوں نوجوانوں کو حکومت نے بے وقوف بنایا ۔

کسانوں کے خلاف حکومت کا ظالمانہ رویہ جس کے سبب لاکھوں نوجوانوں نے روزگار کے لیے شہروں کا رخ کیا مگر شہر میں بھی بے روزگاری کے علاوہ ان کے ہاتھ کچھ نہ آیا،روزگار ہمی یوجنا جیسی کامیاب اسکیم کو بھی اس حکومت نے برباد کردیا۔انہوں نے بتایا کہ بھیونڈی کی عوام نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایک ساتھ ملکر اس حکومت کے خلاف اپنے غم اور غصہ کے اظہار کیا ہے اور اپنے ملک کی سالمیت کو بچانے ،نوجوانوں کو روزگار دلوانے اور مذہب کے نام پر سماج میں نفرت پھیلانے والی حکومت کے خلاف آکرو ش مورچہ میں ہزاروں کی تعداد میں شریک ہو کر مورچہ کو کامیاب بنایا ہے۔اس مورچہ میں پرویز فلاحی،انل پھرتڑے،غلام خان،ممتاز انصاری،غیاث الدین انصاری، سابق کارپوریٹر حسنین فاروقی ،عامر فاروقی، حمید شیخ ، سعید احمد، عارف علوی، فیض عالم، گنیش گلووی، ثاقب مومن، ،سلیم چودھری، انور انصاری، ابراہم ملباری، سواتی کامبلے،حلیم خان، کملاکر ٹاورے ،سنیل چترویدی ، خرم اقبال انصاری اور سنیل پوار سمیت پارٹی کے کئی عہدیدران اور سیکڑوں کارکنان کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading