جلگاؤں ضلع انتظامیہ پارلیمانی انتخابات کےلۓ تیار

جلگاؤں اور راویر کا پارلیمانی انتخاب تیسرے مرحلے میں ٢٣ ِاپریل ٢٠١٩ ء کو ہوگا۔\ضلع کلیکٹر

 جلگاؤں ١١ ِ مارچ ٢٠١٩ ِء (سعیدپٹیل )بھارت الیکشن کمیشنر کی جانب سے گذشتہ روز پارلیمانی انتخابات کے ساتوں مرحلوں کی تاریخوں کا اعلان کردیاگیا۔جس میں جلگاؤں اور راویر پارلیمانی حلقوں کا انتخاب سات مرحلوں میں سے تیسرے مرحلہ ٢٣ ِ اپریل ٢٠١٩ ء کو ہوگا۔جس کےلۓ ضلع انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔اس طرح کی معلومات آج ضلع کلیکٹر ڈاکٹر اویناش ڈھکنے انھوں نے دی۔انھوں نے مزید بتایا کہ چار اپریل نامزدگی پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوں گی۔پانچ اپریل کو امیدواری داخل پرچوں کی جانچ کی جائیں گی۔جبکہ نام واپس لینے کی تاریخ آٹھ اپریل ہوں گی اور ووٹینگ ٢٣ ِاپریل کو ہوں گی۔جلگاؤں پارلیمانی حلقے میں چھ اسمبلی حلقے شامل ہیں۔

 

جس میں جلگاؤں شہر ،جلگاؤں دیہی ،املنیر ،ایرنڈول ،چالیس گاوں ،پاچورہ شامل ہے۔اسی طرح راویر پارلیمانی حلقے میں بھی چھ اسمبلی حلقے آتے ہیں۔جس میں چوپڑہ ،راویر ، بھساول ،جامنیر ،مکتائ نگر اور ملکاپور شامل ہے۔جلگاؤں پارلیمانی حلقے میں ایک ہزار نوسو ساٹھ ووٹینگ مراکز ہیں۔جبکہ تیرپن معاون مراکز ہیں۔مرد ووٹروں کی تعداد ١٠٠١٢٤٩ ِاور خواتین ووٹروں کی تعداد ٩٠٨٤٢٧ ِجبکہ کل ووٹروں کی تعداد ١٩٠٩٧٣٥ ِاور دیگر ٥٩ ِووٹر ہیں۔راویر پارلیمانی حلقے میں کل ایک ہزار آٹھ سو بہتر ووٹینگ مراکز اور معاون مراکز کی تعداد چونتیس ہیں۔اس حلقے میں مرد ووٹروں کی تعداد ٩١٧٤٨٨ ِاور خواتین ووٹروں کی تعداد ٨٤٢٦٦١ ِاور دیگر ووٹروں کی تعداد چھبیس ہیں۔اس طرح راویر پارلیمانی حلقے میں کل ووٹروں کی تعداد ١٧٦٠١٧٥ ہیں۔ضلع میں فوجی ووٹروں کی تعداد سات ہزار چار سو باون ہونے کی تفصیلی معلومات ضلع کلیکٹر ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے انھوں نے دی۔نظم نسق اور سماجی اعتبار سے جلگاؤں پارلیمانی حلقے میں چودا اور راویر پارلیمانی حلقے میں چالیس مقام ہیں۔دونوں حلقوں کےلۓ ١٧٢ اور ١٩٢ ِاس طرح کل ٣٦٤ ِ علاقائ افسران کا تقرر کیاگیا ہیں۔ضلعی سطح پر ضابطہ اخلاق کانفاذ ،اس عمل آوری ،ووٹینگ مشین ،راۓدہی کی بیداری ،تربیت ، خرچ نظم ،آمدورفت ،معذور ووٹر وغیرہ کےلۓ بہتر نظم کرانے کےلۓ آزادانہ نوڈل افسران کا تقرر کیاجائے گا۔ضلعی سطح پر تمام کمیٹیاں لی گئیں ہیں اور ان کی تربیت کی گئیں ہے۔اسی طرح دیگر امور جیسے ہتھیار اجازت کےتعلق سے ضلع پولیس ایس پی کی ساتھ میٹنگ کی جاۓ گی اور بینک افسران کی بھی مٹینگ طلب کی جئیں گی۔پارلیمانی عام انتخابات کا اعلان ہونےکے فوراً بعد سے ضلع انتظامیہ تیزی سے اپنے کام میں مصروف ہوگیا ہے۔

Leave a comment