جلگاؤں( سعیدپٹیل )بھساول سے ملی اطلاعات کے مطابق یہاں کی نہاٹا چوپھولی سے کھڈکاروڈ چوپھولی کی طرف بائیک سوار تین مسلیم نوجوان دوستوں کو نامعلوم ٹرک نے زبردست ٹکر دے کر اڑادیا۔جس میں تینوں دوست نوجوان جگہ پر ہی جاں بحق ہونےکا حادثہ پیش آیا۔

حادثہ قومی شاہرہ نمبر چھ پر شیوپور ۔کنہالا پھاٹا کے پاس گذشتہ شب بارہ بجے کے قریب ہوا۔یہ تینوں دوست تھے جن کی عمر بیس سال سے چوبیس سال کی ہیں۔شیخ جاوید شیخ رفیق ،شیخ سمیر شیخ حمید اور شیخ جاوید شیخ محی الدین (تینوں کی رہائیش جام محلہ ،قاض پلاٹ ،بھساول میں ہیں۔)یہ تینوں بھساول کی نہاٹا چوپھولی سے کھڈکا چوپھولی کی جانب بائیک نمبر ایم ایچ انیس۔ڈی ای ۔اکیانوے چھیالیس سے جارہے تھے۔ کہ ان کی بائیک کو نامعلوم ٹرک نے زبردست ٹکر ماری ۔اس حادثے میں تینوں نوجوان واقع حادثے پر ہی جاں بحق ہوگۓ۔اس واقع سے علاقہ میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی ہیں۔شہریان و بازار پیٹھ پولیس اسٹیشن کے افسران اپنے پولیس اہلکاروں سمیت جاۓ حادثہ پہونچ چکے تھے۔