تھانے کے اقلیتی طلبہ کے لیے مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن سے 9 8 لاکھ روپے کے تعلیمی قرضے منظور

تھانے کے اقلیتی طلبہ کے لیے مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن سے 98 لاکھ روپے کے تعلیمی قرضے منظور

تھانے (آفتاب شیخ)
اقلیتی طلبہ و طالبات کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کے لیے حکومتِ مہاراشٹر کے مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ پچھلے چھ ماہ کے دوران کارپوریشن نے تھانے ضلع کے اقلیتی طبقہ کے طلبہ و طالبات کو پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے تعلیمی قرضے فراہم کیے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 98 لاکھ 5 ہزار روپے ہے۔

کارپوریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اصغر مقادم نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قرضے میڈیکل، انجینئرنگ، فارمیسی، نرسنگ، اور مینجمنٹ جیسے شعبوں میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کو فراہم کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق، "ہماری کوشش ہے کہ مالی دشواریوں کے باعث کوئی بھی اقلیتی طالب علم اپنی تعلیم ادھوری نہ چھوڑے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مہاراشٹر بھر کے دیگر اضلاع میں بھی یہ اسکیم کامیابی سے جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر 227 کروڑ روپے کی رقم منظور کی جا چکی ہے، جن میں سے 100 کروڑ روپے کی رقم طلبہ کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جا چکی ہے۔

تھانے میں ایک خصوصی تقریب کے دوران ان طلبہ و طالبات کو، جن کے قرضے منظور ہوئے ہیں، مقامی رکن پارلمینٹ نریش مہسکے کے ہاتھوں ڈاکٹر اصغر مقادم کی وساطت سے منظوری دستاویز بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر طلبہ اور ان کے والدی موجود تھے۔

مقامی رکن پارلمینٹ نریش مہسکے نے اس موقع پر اپنے کہا کہ "مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے اقلیتی طلبہ کے لیے تعلیمی قرضوں کی اسکیم ایک انقلابی قدم ہے۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ حکومت مہاراشٹر نے اقلیتوں کی فلاح کے لیے یہ مضبوط اقدام کیا ہے۔ میں تمام طلبہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس اسکیم کا فائدہ اٹھائیں اور تعلیم کے ذریعے اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں۔"

ڈاکٹر مقادم نے مزید کہا کہ کارپوریشن کی جانب سے نہ صرف تعلیمی قرضے دیے جا رہے ہیں بلکہ اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو خود روزگار کے لیے کاروباری قرضے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "تعلیم اور خود کفالت اقلیتوں کی ترقی کی کنجی ہیں۔"

انہوں نے والدین، سرپرستوں، اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ طلبہ کو اس سرکاری اسکیم کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے اور مکمل شفافیت کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

تقریب میں موجود افراد نے کارپوریشن کے اس قدم کو سراہا ہے اور حکومتِ مہاراشٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی مزید اسکیم لائی جائے اور اس کا دائرہ کار میں مزید توسیع کی جائے تاکہ اقلیتی طبقے کے ضرورت مند طالب علم مستفید ہوسکیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading