امرت بھارت اسکیم سے تھانے ضلع کے ریلوے اسٹیشنوں میں انقلابی ت بدیلی ٹٹوالا، شہاد، دیوا، بیلاپور اور ڈومبیولی اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کے لیے کروڑوں کا فنڈ منظور

امرت بھارت اسکیم سے تھانے ضلع کے ریلوے اسٹیشنوں میں انقلابی تبدیلی

ٹٹوالا، شہاد، دیوا، بیلاپور اور ڈومبیولی اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کے لیے کروڑوں کا فنڈ منظور

تھانے (آفتاب شیخ)

مہاراشٹر کے کل 132 ریلوے اسٹیشنوں کو ہندوستانی ریلوے کی "امرت بھارت اسٹیشن اسکیم" میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے اہم ریلوے اسٹیشنوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ یہ اطلاع مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ فڑنویس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر اشونی وشنو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم مہاراشٹر کے شہری و دیہی علاقوں کے عوام کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے۔

تھانے ضلع کے جن ریلوے اسٹیشنوں کو اس اسکیم کے تحت ترقی دی جائے گی ان میں ٹٹ والا، شہاد، دیوا اور بیلاپور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کلیان-ڈومبیولی علاقے کا ڈومبیولی اسٹیشن بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ ان اسٹیشنوں پر جدید سہولیات جیسے ویٹنگ لاؤنج، فوڈ کورٹ، بیت الخلاء، لفٹیں، ایسکلیٹرز، اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کی جائیں گی۔ ساتھ ہی اسٹیشنوں کو خوبصورت اور شہری نقل و حمل کے نظام سے ہم آہنگ بنایا جائے گا۔

تھانے ضلع میں اسٹیشن وار منظور شدہ فنڈ کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

  • ٹٹ والا اسٹیشن: 25 کروڑ روپے
  • شہاد اسٹیشن: 8.4 کروڑ روپے
  • دیوا اسٹیشن: 45 کروڑ روپے
  • بیلاپور اسٹیشن: 32 کروڑ روپے

ریلوے حکام کا ماننا ہے کہ اس اسکیم کے تحت کی جانے والی ترقیاتی کارروائیاں نہ صرف مسافروں کو آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کریں گی بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ دیں گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading