تھانے اور ممبرا کے چپے چپے میں 73 ویں یوم آزادی کو بچہ، بوڑھا جو ان ہر کسی نے خوشیوں کے ساتھ منایا علما اور مدارس کے طلبہ نے پرچم کش ائی کی اور ریلی نکالی ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں

تھانے اور ممبرا کے چپے چپے میں 73 ویں یوم آزادی کو بچہ، بوڑھا جوان ہر کسی نے خوشیوں کے ساتھ منایا
علما اور مدارس کے طلبہ نے پرچم کشائی کی اور ریلی نکالی
ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے سمیت ممبرا میں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے علاقوں، اسکول کالجوں، مدارس، سرکاری دفاتر اور گلی کوچوں میں پرچم کشائی، ریلی اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ یوم آزادی کے موقع پر شہر کے گلی گلی، کوچے کوچے میں آزادی کے جذبے سے سرشار شہریوں نے چراغاں کیا اور قومی پرچموں سے اپنے گھروں کو سجایا جب کے رات بارہ بجتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔
سابق صدر اقل ترین اجرت صلاح کار بورڈ قائد نو نسل سید علی اشرف نے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور ملک میں امن و سلامتی، بھائی چارے کو قائم رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے قوم‌کے نام‌ اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن خوشی کے ساتھ اس عہد کو تازہ کرنے کا بھی ہے کہ ہم متحد اور یکجان ہوکر ملک کی فلاح وبہبود، ترقی، خوشحالی، آپسے اتحاد، بھائی چارے اور سلامتی کے لئے جدوجھد کرتے رہیں۔
رابوڑی میں علماء اور مدارس کے طلبہ نے بھی یوم آزادی کی تقاریب میں حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی اقرا ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے یوم آزادی کی ریلی نکالی جس میں دارلعلوم فیضان غریب نواز، دارلعلوم محبوب یزدانی، دارلعلوم اشرف العلوم کرانتی نگر کے طلباء، مدرسین، علماء کرام اور ٹرسٹیان اور ذمہداران نے اسلامی لباس میں ملبوس ہوکر قومی پرچم ہاتھ میں تھامے ترانہ ہندی اور دیگر قومی نغموں پر رابوڑی آکاش گنگا کا گشت کرتے ہوئے ریلی نکالی جس میں مولانا عظیم الدین نوری، مولانا جمیل قادری، مولانا ذوالفقار احمد، مولانا اشرف نجمی، حافظ اعجاز قادری، ڈاکٹر اصغر مقادم، نثار سیفی، اکبر مقادم، صفدر اشرفی، اشتیاق اشرفی پیش پیش تھے۔ ریلی میں علاقے اور اس کے گرد ونواح سے اسکولز، کالجز، دینی مدارس کے طلباء کے ساتھ وکلاء، ڈاکٹرس، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک بہت بڑے جم غفیر نے شرکت کی۔ علماء نے ملک میں امن وسلامتی قائم رہنے اور ترقی کے لئے دعائیں کی۔
تھانے رابوڑی میں آر ایف سی اردو میں سابق اپوزیشن لیڈر نجیب ملا کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی اور اسکول آڈیٹوریم میں اسکول کے چیرمین مجید بورونڈکر کی صدارت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹر محیدہ خان، کارپوریٹر انکیتا شندے، اسکول کے جنرل سیکرٹری سعید شیخ، محمد جاوید شیخ، سابق کارپوریٹر محمد قاسم قریشی، کبیرالدین شیخ، عبدالحی انصاری، سید عباس علی، حافظ عارف انصاری، متین شیخ، فیض شیخ، ضیاء الدین شیخ، حمید منصوری، ایڈوکیٹ ضیاء شیخ اساتذہ، طلباء اور مقامی افراد نے شرکت کی۔
تھانے میونسپل کارپوریشن میں میئر میناکشی شندے کے ہاتھوں سے ایڈیشنل کمشنر راجیندر اہیور، ہاؤس لیڈر نریش مہسکے، اپوزیشن لیڈر ملند پاٹل، ایجوکیشن کمیٹی چیئرپرسن وکاس ریپالے، نارائن پوار، جے شری ڈیویڈ، پدما بھگت، شلپا واگھ، سندیپ لے لے، ویمل بھویئر، سنجے واگھولے اور دیگر کارپوریٹر و کارپوریشن حکام کی موجودگی میں پرچم کشائی کی گئی اور اس کے بعد تقریب میں کارپوریشن کی جانب سے چھترپتی شواجی مہاراج اور مہاتما گاندھی کی تصویر پر ہال پیش کیا گیا۔
ممبرا میں امید فاؤنڈیشن کی جانب سے پچھلے دنوں کافی برسات ہونے کی وجہ سے ممبرا دیوا میں بھاری تباہی ہوئی اس درمیان فائر بریگیڈ اور ریجنل ڈساسٹر مینیجمنٹ نے اپنی جان پر کھیل کر سیلاب زدگان کی اپنی جان پر کھیل کر بچایا تھا آج معذوروں کی اسکول چلانے والے امید فاؤنڈیشن نے آج آر ڈی ایم سی کے چیف سنتوش کدم کا ان کے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے ان کو استقبالیہ دیتے ہوئے علماء اور سماج سماجی کارکنان کے ہاتھوں شال، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
تصویر
1) رابوڑی میں مدارس کے طلبہ ریلی میں۔
2) تھانے میونسپل کارپوریشن میں پرچم کشائی کرتے ہوئے میئر میناکشی شندے۔
3) امید فاؤنڈیشن کی جانب سے سنتوش کدم کے لیے استقبالیہ
4) آر ایف سی اسکول میں پرچم کشائی کا منظر

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading