حیدرآباد:3/ ڈسمبر ۔ تلنگانہ اسمبلی میں صرف 7 مسلم ایم ایل ایز پہنچ پائے ہیں۔ مجلس کے سوا کسی بھی سیاسی پارٹی کا مسلم امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔
بی آر ایس نے حلقہ بودھن سے عامر شکیل کو ٹکٹ دیا تھا جہاں کانگریس کامیاب ہوگئی۔ کانگریس نے محمد علی شبیر، محمد اظہر الدین اور فیروز خان کے علاوہ پرانے شہر حیدرآباد کے چند حلقوں سے مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا تاہم کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکا۔
اس طرح مسلم ووٹرس نے مجلس کے امیدواروں کو چھوڑ کر دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو مسترد کردیا ہے۔