حیدر آباد:حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ سے مجلسی امیدوار جعفر حسین معراج نے بالآخر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار امجد اللہ خان خالد نے انہیں کانٹے کی ٹکر دی اور بہت ہی معمولی فرق سے انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
یاقوت پورہ میں دوبارہ گنتی کی درخواست:حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ سے شکست خوردہ ایم بی ٹی امیدوار امجد اللہ خان خالد نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ انہیں مجلسی امیدوار کے مقابلہ میں انتہائی معمولی فرق سے شکست ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق امجد اللہ خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے۔