تلنگانہ اسمبلی میں کامیاب بی جے پی کے 8 امیدوار کون ہیں؟

حیدرآباد:تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے 8 امیدوار پہنچ چکے ہیں۔ مسلمانوں کی آپسی رسہ کشی، مسلم تنظیموں اور جماعتوں میں عدم اتحاد اور خود غرضانہ فیصلوں کے نتیجہ میں ووٹوں کی تقسیم کا راست فائدہ بی جے پی کو ہوا ہے۔

کاماریڈی حلقہ میں کے سی آر اور ریونت ریڈی جیسے قائد کو بی جے پی کا ایک گمنام لیڈر شکست سے دوچار کرسکتا ہے تو اس کی وجہ سیکولر ووٹوں کا منقسم ہونا ہی ہے۔

بی جے پی کے کامیاب امیدواروں میں عادل آباد سے پی شنکر، مدھول سے راما راؤ پٹیل، نرمل سے اے مہیشور ریڈی، گوشہ محل سے راجہ سنگھ،

کاماریڈی سے وینکٹ رمنا ریڈی، نظام آباد اربن سے ڈی سوریہ نارائنا، آرمور سے پی راکیش ریڈی اور سرپور سے پی ہریش شامل ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading