بی ایس پی سپریمو مایاوتی کا بڑا اعلان

ممبئی:20مارچ(ایجنسیز)بی ایس پی صدر مایاوتی نے لوک سبھا انتخابات کی تیز ہوتی سیاسی رسہ کشی کے درمیان ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ لکھنﺅ میں ایک پریس کانفرنس میں مایاوتی نے کہا کہ وہ اس بار کا لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔

 

اس دوران بی ایس پی صدر نے بی جے پی پر نشانہ بھی سادھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا” میں جب چاہوں لوک سبھا کا الیکشن جیت سکتی ہوں۔ ہمارا گٹھ بندھن بہتر صورت حال میں ہے۔ میں لوک سبھا الیکشن نہیں لڑوں گی۔ آگے ضرورت پڑنے پر کسی بھی سیٹ سے الیکشن لڑ سکتی ہوں“۔بتا دیں کہ یوپی کی لوک سبھا کی 80 سیٹوں پر ایس پی۔ بی ایس پی اور آر ایل ڈی گٹھ بندھن کے تحت الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بی ایس پی 38، ایس پی 37 اور آر ایل ڈی تین سیٹوں پر میدان میں اترے گی۔ وہیں، امیٹھی اور رائے بریلی کی دو سیٹیں گٹھ بندھن نے کانگریس کے لئے چھوڑ دی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading