بیٹی سہانا کی بالی وڈ میں اینٹری کو لیکر شارخ خان نے کیا خلاصہ ۔ جانئے کیا بولے کنگ خان

ممبئی: بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے گزشتہ دنوں فلم فیئر کو دئیے ایک انٹرویو میں اپنے بچوں کے کیریئر کو لیکر لے کر کھل کر بات کی اور اس دوران انہوں نے ایک بڑا انکشاف بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا ایکٹنگ میں اپنا کیریئر بنائے اور بیٹا آرین ڈائریکٹر بنے۔ابرام کو لے کر شاہ رخ کہتے ہیں کہ وہ ٹینس پلیئر بن کر زیادہ کول نظر آئے گا۔شاہ رخ خان نے کہاکہ ‘سہانا ایکٹنگ کرنا چاہتی ہیں لیکن اس سے پہلے انہیں 3-4 سال کی ٹریننگ کی ضرورت ہے ۔اب وہ لندن میں تھیٹر کر رہی ہیں۔امید ہے کہ وہ جلد ہی امریکہ شفٹ ہوں گی۔وہ ایکٹنگ سیکھنے یہاں آئی تھیں۔سہانا نے گورندر چڈھا کے ساتھ لندن میں بھی کچھ کام کیا ہے۔

آپکو بتادیں کہ کرن جوہر اور روہت شیٹی سہانا کولانچ کرنے میں دلچسپی دکھا چکے ہیں مگر وہ مسالہ فلموں سے آغاز نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ایسے میں شاہ رخ خان نے سہانا کو لانچ کرنے کی ذمہ داری سنجے لیلا بھنسالی کے کندھوں پر ڈالی ہے۔بھنسالی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ اسے لانچ کریں گے۔

#Mumabi #Bollywood #ShahrukhKhan #SuhanaKhan #EntaryINBollywood Shahrukh KHAN. Suhana Khan

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading