وزیر اعظم مودی کی ریلی میں مچی بھگدڑ ۔ محض 14 منٹ میں ہی ختم کرنی پڑی تقریر

کولکتہ : وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی پر آج جم کر حملہ بولا ۔ انہوں نے ممتا حکومت پر بھاجپا کارکنان کے خلاف تشدد کی سازش رچنے کا الزام لگایا ۔ اس بیچ ایسے حالات پیدا ہوگئے کہ وزیر اعظم مودی کو محض 14 منٹ میں اپنی تقریر ختم کرنی پڑی ۔ دراصل مودی کی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ، جس میں کئی افردا زخمی ہو گئے ۔

وزیر اعظم مودی جب مٹوانا طبقے کی ریلی کو خطاب کر رہے تھے تب گراؤنڈ سے باہرکھڑے سینکڑوں حمایتیوں نے ریلی گراؤنڈ کے اندورنی حصے میں داخل ہونے کی کوشش کی ، جس سے بھگدڑ جیسے حالات پیدا ہو گئے۔ وزیر اعظم نے ان لوگوں سے اپنی جگہ پر بیٹھے رہنے اور آگے آنے کی کوشش نہیں کرنے کو کہا ، لیکن عوام پر کوئی اثر نہیں ہوا اور حمایتی منچ کے سامنے خالی جگہ پر کرسیاں پھینکنے لگے ، تاکہ اندورنی حصے میں جگہ بن پائے ، جبکہ یہ جگہ حمایتی خواتین کے لئے متعین کی گئی تھی ۔اس ہو ہلہ کے بعد وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر یہ کہتے ہوئے یکدم ختم کردی کہ انکو دوسری ریلی میں جانا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ کئی خواتین اور بچے زخمی ہو گئے ہیں۔جنہیں علاج کے لئے ہسپتال لیجایا گیا ۔
#WestBengal #PMSpeech #NarendraModi #Stampede #MamtaBanerjee

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading