ناندیڑ: اسکول میں بچوں کو پروسی گئی کھچڑی میں نکلا سانپ، جانچ کے احکامات جاری

ناندیڑ ضلع تعلیمی افسر ( ڈی ای او) نے کہا کہ سانپ کا پتہ چلنے کے بعد کھانے کو فوراً بند کردیا گیا ۔ جس سے زیادہ تر بچے بھوکے رہ گئے ۔ انہوں نے کہا،’ ہم نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور جانچ کے احکامات دے دئیے ہیں ۔ ‘

ناندیڑ : (ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں واقع ایک سرکاری پرائمری سکول میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب طلباء کو مڈ ڈے میل کے تحت پروسی گئی کھچڑی میں سانپ ملا ۔ سانپ دیکھتے ہی بچے ادھر ادھر بھاگنے لگے اور افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔

واردات کے بعد یہ معاملہ اعلیٰ افسروں تک پہنچا جس کے بعد موقعے پر پہنچے افسروں نے فوراً کھچڑی کو ضبط کر اس معاملے کی جانچ کے احکامات دے دئیے ہیں ۔ وہیں مڈ ڈے میل کا کھانہ نہ ملنے کی وجہ سے سکول کے قریب 80 بچوں کو بھوکا ہی رہنا پڑا ۔ اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے ناندیڑ ضلع تعلیمی افسر ( ڈی ای او) نے کہا کہ سانپ کا پتہ چلنے کے بعد کھانے کو فوراً بند کردیا گیا ۔ جس سے زیادہ تر بچے بھوکے رہ گئے ۔ انہوں نے کہا،’ ہم نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور جانچ کے احکامات دے دئیے ہیں ۔ ‘

کیا ہے پورا معاملہ

مقامی لوگوں سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گار گوہان نامی گاؤں کے ضلع پریشد کے تحت چلنے والے پرائمری اسکول میں بچوں کو حکومت کے مڈے میل اسکیم کے تحت کھانا دیا جاتا ہے معمول کی طرح اس بار بھی بچوں کے لئے کچھڑی بنائی گئی تھی کہ جس میں سانپ پایا گیا سانپ دراصل پہلے ہی چاول کے تھیلے میں چھپا ہوا تھا کھانا بنانے والی خاتون نے تھیلے کو ویسے ہی بنا دیکھے بھگونے کے گرم پانی میں ڈال دیا اور اوپر سے ڈھکن بند کردیا جس کی وجہ سے سانپ کچھڑی میں شامل ہوگیا کچھڑی میں سانپ کے ہونے کا پتہ اس وقت چلا جب تک یہ کچھڑی بچوں کو کھلانے کے لیے نکالی جارہی تھی کہ جیسے ہی سانپ پائے جانے کا پتہ چلنے پر متعلقہ خاتون نے کچھڑی بچوں کو تقسیم کرنا بند کردیا اور مرے والے سانپ کے بارے میں کسی کو پتہ نہ چلے اس کے لیے سانپ کو چولھے میں ڈال کر جلانے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اس دوران وہاں موجود بچوں نے یہ دیکھا اور اپنے والدین کو اطلاع دی.

#MidDayMeal #Snake #Maharashtra

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading