بینڈ کی گونج، کامیابی کا اعلان
انجمن خیر الاسلام سکول کی بینڈ ٹیم ضلعی سطح پر نمایاں
تھانے (آفتاب شیخ)
انجمن خیر الاسلام اردو بوائز ہائی اسکول کی بینڈ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساکیت پولیس گراؤنڈ، تھانے میں منعقدہ ضلعی سطح کے بینڈ مقابلے میں چوتھا مقام حاصل کیا۔ اس مقابلے میں تھانے، بھیونڈی، ممبرا، کلوا، کلیان اور ڈومبیولی کے 28 اسکولوں نے حصہ لیا۔
مقابلے کے دوران تھانے کے ضلع کلکٹر اشوک شنگارے اور پولیس کمشنر آشوتوش ڈمبرے خصوصی طور پر موجود تھے۔ جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے انجمن خیر الاسلام اسکول کی بینڈ ٹیم کو سرٹیفکیٹ اور ٹرافی پیش کی۔
ادارہ کے سیکرٹری ہانی فرید، چیئرمین حنیف لکڑ والا، اسکول کے قائم مقام پرنسپل زبیر بخشی اور تمام تدریسی عملے نے بینڈ ٹیم کے طلبہ اور ان کے ٹرینر استاد متین شیخ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔
