بھیونڈی: کچڑے میں لگی آگ سے 2 کنٹینر جل کر خاک

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی شہر کے متصل گودام علاقے میں واقع دھاپوڑہ کے قریب شریرام کمپلیکس کے قریب کچڑے میں لگی آگ نے شدت اختیار کر لیا ۔جس میں دو کنٹینر جل کر خاکستر ہوگئے ۔

معلومات کے مطابق دو کنٹینر ہریانہ سے قیمتی سامان لے کر رات کے وقت یہاں آ ئے تھے ۔ جس میں دوپہر میں سامان پھر لوڈ ہونا تھا ۔ دریں اثنا جمعرات کی صبح گودام کے قریب جمع کچڑا میں لگی آگ نے شدت اختیار کر لی اور آگ کی لپیٹ میں وہاں کھڑے دونوں کنٹینر آگئے اور جل کر پوری طرح خاکستر ہوگئے۔ نارپولی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading