بھیونڈی ( شارف انصاری):- ایک طرف جہاں پریمی جوڑے 14 فروری کو اپنے محبت کا اظہار کرنے کے لئے گلاب کا پھول یا دوسرے تحائف پیش کر ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں وہیں بھیونڈی شہر میں واقع سہیوگی شکشن سنستھا کے زیر اہتمام جاری چچا نہرو ہندی ہائی اسکول، ایس ایس یس انگلش میڈیم اسکول اور بھگوان مہاویر کنیا جونیئر کالج کے طالب علموں نے ویلنٹائن ڈے کی جگہ پر یوم مادر کے طور پر منایا۔ طلباء نے اپنی ماں کو ایک گلاب کا پھول دے کر ان کے پیر چھوئے ۔ طلباء نے اپنی ماں کو اس طرح سے تحسین پیش کرانھیں خوشی دی ۔ طلباء کی طرف سے اس طرح سے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر منفرد انداز میں منائے گئے یوم مادر کی شہر میں چاروں طرف تعریف اور سراہنا ہو رہی ہے ۔

اس منفرد اور تہذیبی پروگرام میں شامل طلباء نے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے مغربی ثقافت کی روایت ہے جو آج کل بھارت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں منائی جاتی ہے ۔ جبکہ یہ بھارتی ثقافت کے ٹھیک خلاف ہے۔ کیونکہ بچوں کو سب سے پہلے محبت دینے والی اس کی ماں ہوتی ہے ۔ اسی مقصد کے تحت اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے اسکول کے میدان میں اس طرح کا منفرد پروگرام کا انعقاد کیا اور اپنی ماوں کا تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے طلباء نے استقبال کیا ۔ مذکورہ پروگرام میں ماوں کی پوجا کرنے پر موجودہ مائیں ، اساتذہ اور حاضرین کے آنکھوں میں محبت کے آنسو بھر آئے تھے۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لئے بغیر بتائے بلائی گئی ماں انجلی باجے نے اس پروگرام کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جذاباتی انداز میں کہا کہ میری زندگی میں یہ سب سے آنندی لمحہ (خوشی ) ہے ۔ 10 سال پہلے میرے شوہر نے مجھے اور میرے بیٹے کو چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔ اس کے بعد بھی میں اپنے بچے کو پیار اور محبت سے پال رہی ہوں ۔ جس پر میرے رشتہ داروں نے مجھ پر طعنہ کشی اور تبصرے کئے کہ بیٹے کو اتنا پیار دلار کیا جا رہا ہے ۔لیکن آج سب کے درمیان میرے بیٹے نے مجھے پھول دے کر اور میری پوجا کر کے مجھے بے اتنا خوشی دی ہے ۔ اسی طرح کا اظہار خیال ایک طلبہ کی ماں سلمی شیخ نے بھی کیا ۔ اس موقع پر طلباء نے اپنی رائے دیتے ہوئے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اس طرح کا پروگرام منعقد کر اپنے والدین کے تیئں ایثار و محبت دکھانے اور بھارتی ثقافت کی صحیح تفہیم دینے کا انہیں موقع فراہم کیا۔
اس طرح کے پروگرام ہمارے اندر تہذیب کو مزید بڑھائیں گے ۔ اس پروگرام کو آرگنائز کرنے کی رائے سنستھا منتظم اننا پالے نے دی۔ اس پروگرام میں طلباء کو نیک خواہشات دینے کے لئے ہیڈ ماسٹر انل کمار سنگھ، سابق ہیڈ ماسٹر پریم پرکاش دوبے، ایس ایس انگلش میڈیم جونیئر کالج کے پرنسپل انل کاٹکر، وائس پرنسپل سنتوش اپادھیائے خصوصی طور پر موجود تھے۔ پروگرام کے آرگنائزر سریش سالوے، بی پی مورے کی قیادت میں اسکول کے دیگر استاتذہ اور اسٹاف نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرایا ۔