جے ایم سی ٹھیکیدار کمپنی کی جانب سے اڑائی جا رہی ہے حفاظتی قوانین کی دھجیاں
بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی کلیان روڈ پر فلائی اوور برج اور سی سی سڑک تعمیر کا ٹھیکہ لینے والی جے ایم سی پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کے ذریعہ سڑک کی تعمیر کے لئے کھودے گئے گڑھے عوام کی جان کا خطرہ بن گیا ہے ۔ ان گھڑوں کے پاس حفاظتی قوانین کو طاق پر رکھ کر لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہیں ۔ اور یہ کام ایک پلاسٹک اور ریبن باندھ کر کام چلایا جارہا ہے ۔ جبکہ قوانین کے مطابق اس جگہ پر حفاظتی نقطہ نظر سے بیرنگ کیڈنگ اور سیکورٹی گارڈوں کا اہتمام کیا جانا چاہیئں ۔لیکن ایسا نہ کرتے ہوئے ٹھیکیدار کمپنی شہریوں اور گاڑی ڈرائیوروں کی زندگیوں کے ساتھ کھلے کھلواڑ کر رہی ہے ۔ کلیان روڈ کے مکینوں نے مطالبہ کیا کہ راوجی نگر کراسنگ سے لے کر لکڑا بازار اور پائپ لائن کے درمیان کلیان روڈ پر سڑکوں کی تعمیر کے لئے جو گڑھے کھودے گئے ان کے سامنے حفاظتی انتظامات پختہ کئے جائیں ۔

واضح ہو کے ان دنوں بھیونڈی شہر کے کلیان ناکہ سے سائی بابا مندر تک کلیان روڈ پر ایم ایم آرڈی کی طرف سے فلائی اوور برج اور نیچے سی سی سڑک کی تعمیر کرنے کا ٹھیکہ جے ایم سی پرائیوٹ کمپنی کو دیا گیا ہے ۔ مقامی شہریوں کی شکایت ہیں کہ کمپنی فلائی اوور برج اور سڑک کی تعمیر کا کام انتہائی سست روی سے کیا جا رہا ہے ۔ جگہ جگہ کھڈے کھود کر ایک پندرہ دنوں سے مہینوں تک لاوارث چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ یہ گڑھے کبھی بھی مہلک ثابت ہوسکتے ہے ۔کیونکہ ان گڑھوں کے سامنے ٹھیکیدار کمپنی کی طرف سے حفاظتی انتظامات نہیں کئے جاتے ہیں۔ کلیان روڈ کے رہائشی نریندر یادو نے بتایا کہ لکڑا مارکیٹ کے سامنے سڑک کی تعمیر کے لئے کھودے گئے گہرے گڑھے کے سامنے مناسب طریقے سے حفاظتی انتظام نہیں کئے جانے کی وجہ سے کئی موٹر سائیکل سوار رات کے وقت ان گڑھوں میں گر کر زخمی ہوچکے ہے ۔ ٹھیکیدار کمپنی کے لوگ من مانی طریقے سے کام کر رہے ہیں ۔ بیچ بیچ میں سڑک کی تعمیر کے لئے گڑھے کھود کر مہینوں چھوڑ دیے جاتے ہیں ۔ اس پر کوئی حفاظتی اہلکار یا پختہ انتظام نہیں کیا جاتا ۔ جس سے لوگوں کی جان و مال کا خطرہ 24 گھنٹے بنا رہتا ہے ۔ اس طرح بیچ بیچ میں گھڑے کھود کر چھوڑ دیے جانے سے آس بی بی سے لے کر پائپ لائن تک دن بھر بھیانک ٹریفک جام لگا رہتا ہے ۔

لوگوں کو قریب آدھا کلومیٹر کا سفر طے کرنے میں دیڑھ سے دو گھنٹے کا وقت برباد کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان سب کے باوجود ٹھیکیدار کمپنی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔مقامی شہریوں نے کمپنی کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے متنبہ کیا ہے کہ سڑک تعمیر کے دوران کھودے جانے والے گڑھوں کے پاس حفاظتی انتظام ٹھیک طور سے نہیں کیا گیا تو ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف دھرنا آندولن کیا جائے گا ۔ اس کے باوجود بدقسمتی سے اگر ان گڑھوں کے آس پاس حفاظتی انتظام نہ ہونے کے سبب کسی کی جان ومال کو خطرہ ہوتا ہے تو اس کی پوری ذمہ داری ٹھیکیدار کمپنی پر عائد ہوگی ۔