درگاہ ٹرسٹ کے ذمہ دار اکرم انصاری نے مقامی کارپوریٹروں و سابق ایم پی کا شکریہ ادا کیا
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی حضرت سید غیبن شاہ درگاہ و قبرستان غیبی نگر میں ترقیاتی کاموں کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے درگاہ کے ذمہ دار و سوشل ورکر اکرم انصاری نے بتایا کے مسلسل بڑھتی آبادی کے سبب اب قبرستان کی جگہ کم پڑنے لگی ہے جبکہ روزانہ یہاں دو سے تین جنازے دفنائے جاتے ہیں ۔ وہی پانی قلت کو دیکھتے ہوئے یہاں کارپوریشن کے فنڈ سے پانی کی دو ٹانکیاں لگا دی گئی ہے تاکہ پانی کی قلت نہ پڑے اسی کے ساتھ ہی قبرستان ٹرست اور دگاہ کی آفس کا کام بھی کیا گیا ہے جس کے اوپر اب لائبریری کا قیام باقی جس کے لئے رکن اسمبلی روپیش مہاترے نے 15 لاکھ روپئے کا فنڈ فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ لیکن الیکشن کے سبب وہ کام روک گیا ہے ۔اکرم انصاری نے مزید بتایا کے درگاہ سے لے کر داخلی دروازے تک اینگل اور پترے کے سیٹ کا کا کام مکمل ہوگیا ہے جو کارپوریٹر صفیان شیخ کے فنڈ سے کیا گیا ہے ۔
انھوں سابق ایم سریش ٹاورے ، گٹ نیتا حلیم انصاری ، چئیرمین مطلوب سردار اور کارپوریٹر صفیان شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے درگاہ و قبرستان کے سبھی تعمیری کاموں میں حصہ لینے اور فنڈ مہیا کرانے میں ان سبھی حضرات کا بھرپور تعاون رہا ۔ جنھوں نے ہمیشہ سے قبرستان و درگاہ کے کاموں کے لئے جاری میری تگ و دو میں شامل ہوکر مدد کی ۔ اکرم انصاری نے کہا کے پانی ہزاروں لیٹر ان ٹانکیوں سے جنازے کی تدفین و وضو وغیرہ کے مسائل کچھ حد تک حل ہو گئے ہے لیکن ابھی مزید پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے صاحب حیثیت حضرات سے تعاون کی اپیل ہے ۔ انھوں نے بتایا کے پترے کا سیٹ لگنے سے یہاں درگاہ پر زیارت اور قبرستان میں آنے والوں کو دھوپ و گرمی سے راحت مل رہی ہے اور جلد ہی فنڈ مپنے پر لائیبریری کا تعمیری کام چالو کیا جائیگا ۔ انھوں بتایا کے تعمیری کاموں کو لے کر یہاں کی عوام میں خوشی کی لہر ہے ۔