ذاکر نائیک نے ای ڈی کو ’جھوٹا‘ قراردیا ،چھ سال میں 46 کروڑ منتقل کرنے کا ریٹرن فائل کیا

ممبئی10مئی(یواین آئی )ڈاکٹرذاکر نائیک نے آج ای ڈی کے الزام کو کہ چھ سال میں انہوں نے 46کروڑ میں منتقل کرنے کیے کو بے بنیاد قراردیا،اس ضمن نے ذاکر نائیک نے ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے ۔اور سوال کیا ہے کہ ”ای ڈی جھوٹ کیوں بول رہی ہے۔‘
انہوں نے ای ڈی کے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ جب حکومت کی تمام ایجنسیاں اور ای ڈی واقف ہیں کہ میرے کئی کاروبار اور آمدنی کے ذریعے رہے اور ان آمدنی کے لیے میں ہمیشہ ٹیکس ریٹرن جمع کراتا ہو ں،اس کے باوجود ای ڈی جھوٹ کیوں بول رہی ہے۔

ذاکرنائیک نے یہ معمول کرنے کی کوشش کی کہ کہیں اپنے کارکردگی کے لیے پیٹھ تھپتھپانے کے لیے اور سیاسی آقاﺅں کو خوش کرنے کے لیے تو یہ سب نہیں کررہی ہے۔ای ڈی کے ذریعہ پی ایم ایل اے کورٹ کے خصوصی جج ایم ایس میں فردجرم داخل کیے جانے کے دوروزبعد نائیک نے یہ بیان جاری کیا ہے ،اس فردجرم میں نائیک کو منی لیڈرنگ کا ملزم قراردیا گیا ہے۔

ای ڈی کی چار شیٹ کے مطابق ایک اسلامی معلم دنیا میں سفرکرتا ہے اور اس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ پتہ نہیں ہے اور اس نے اپنے ہندوستانی بینکوں میں 49.20کروڑروپے جمع کرائے اور کل رقم 193کروڑبتائی جاتی ہے۔نائیک کا کہنا ہے کہ 2016تک اس نے اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کیاہے اور اس میں واضح طورپر ان کی آمدنی واقع کی گئی ہے۔کہ وہ کن کن کاروبار سے حاصل ہوئی ہے۔نائیک نے واضح کیاہے کہ 2010سے وہ ایک این آئی آر ہیں اور تقریباً نوسال سے ہندوستان کے قیام کرکے تجارت کررہا ہے۔

نائیک نے کہا کہ ”میں ہرماہ کروڑوں روپے مختلف کاروبار سے کماتا ہوں اور جب ضرورت محسوس ہوتی ہے تو رقم اپنے دوبئی کے اکاونٹ سے ہندوستان منتقل کردیا اور اس کا ٹیکس ریٹرن بھی جمع کرتارہا ہوں۔نائیک فی الحال ملائیشیا میں قیام پذیر ہے اور 2010-2016کے درمیان 49 کروڑ ہندوستان بھیجے یا ہر ماہ 65 لاکھ روپے خیراتی کاموں کے لیے بھیجے ہیں۔
انہوں نے ای ڈی سے مطالبہ کیاہے کہ ہرمہینے غیرمقیم ہندوستانی 6000کروڑوپے ہندوستان روانہ کرتے ہیں ،پھر میرے 65 لاکھ سے کیامشکل پیدا ہورہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading