بھیونڈی: زیر تعمیر سڑک کے گڑھے میں گرنے سے نوجوان شدید زخمی؛

سر اور ناک پر لگے 32 ٹانکیں

ٹھیلا چالک مالک سنگھ نے کی معاوضہ دینے اور ٹھیکیدار پر کاروائی کی مانگ

بھیونڈی ( شارف انصاری):- شہر میں ایم ایم آر ڈی ار کے ذریعہ بناجارہی ایس ٹی اسٹینڈ سے گائیتری نگر سڑک ان دنوں عوام کی جان کا وبال اور شدید پریشانی کا سبب بن گیا ہے ۔ مذکورہ سڑک کو بنانے کے لئے کھودے گئے گڑھے کے پاس حفاظتی و سلامتی نشانات کا کوئی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کے گڑھے میں گر کر روزانہ درجنوں افراد زخمی ہو رہے یے ۔اسی گڑھے میں گر کر شدید طور پر زخمی ہوئے عرفان رمضان انصاری 30 نامی نوجوان کے سر اور ناک پر 32 ٹانکیں لگے ہے ۔اس سڑک پر اس طرح کی تمام شکایت کے باوجود انتظامیہ کے ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت و مایوس کن رویہ عوام میں غم و غصہ کا سبب بنا ہوا ہے ۔

واضح ہو کے ملک بھیونڈی میں ایم ایم آر ڈی اے کے ذریعہ شہر میں موجودہ وقت میں کئی سڑکوں کو آرسی سی بنانے کا تعمیراتی کام کیا جا رہا ہے ۔ اس تناظر میں ایس ٹی اسٹینڈ سے گائیتری نگر تک آرسی سی سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہے ۔ لیکن اس سڑک پر کھدائی کے باوجود سیکورٹی کا کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ اس سڑک پر بھاری ٹریفک ہونے کے ساتھ ہی روزانہ ڈرائیور اور راہ گیر اس میں گر کر زخمی ہو رہے ہیں ہے۔ اسی طرح شہر کے شانتی نگر میں رہنے والا عرفان رمضان انصاری (30) بدھ کی رات آٹھ بجے ایس ٹی اسٹینڈ سے موٹر سائیکل کے ذریعہ گھر جا رہا تھا ۔اسی درمیان سڑک پر انمول ہوٹل کے سامنے گڑھا کھود کر جمع کئے گئے مٹی کے ڈھیر میں موٹر سائیکل سلیپ( پھسل )ہونے کے وجہ سے وہ گڑھے میں گر گيا ۔جس کی وجہ سے اس کے سر اور ناک پر زوردار چوٹ لگی ۔ جسے علاج کے لئے نجی اسپتال میں داخل کرایا گيا ۔جہاں اس کے سر اور ناک میں کل 32 ٹانکیں لگے ہے ۔ اس وجہ سے اس کا کام دھندہ بند ہو گیا ہے جس کے سبب اب اس کا گھر چلانے مشکل ہو گیا ہے ۔ ٹھیلا چالک مالک سنگٹھنا کے صدر عدنان مومن نے اس حادثے کے ذمہ دار کارپوریشن انتظامیہ اور ایم ایم آر ڈی اے کو مانتے ہوئے کارپوریشن ٹھیکیدار پر کاروائی کرنے کا مطالبہ متعلقہ محکمہ سے کی ہے ۔ ساتھ ہی زخمی نوجوان کے علاج اور گھر خرچ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading