نئی دہلی : ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے ) کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ بھارت میں سبھی بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں پر آج شام 4 بجے تک پابندی عاید ہو جائے گی ۔ وہیں آج سول ایوی ایشن سیکرٹری نے بدھوار شام دہلی میں سبھی ایئر لائنوں کی ایمر جنسی میٹنگ بلائی ہے ۔ میٹنگ میں اس پر چرچا ہو گی کہ ان طیاروں پر کچھ وقت کیلئے پابندی لگے یا پھر ہمیشہ کیلئے انہیں بند کردیا جائے ۔ ان طیاروں پر تب تک روک لگی رہے جب تک محفوظ آپریشنز کیلئے ضروری اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ۔
یہ فیصلہ کچھ دن پہلے ایتھوپین ایئر لائنز کے ایک بوئنگ 737 میکس 8 طیارہ حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے لیا گیا ہے ۔ اس حادثے میں چار بھارتیوں سمیت 157 لوگوں کو موت ہوگئی تھی ۔
#Boeing737Max #Banned #India #DGCA #UrduNews