16مارچ کوبی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

نئی دہلی :13مارچ ۔ ( ایجنسیز)بی جے پی نے 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے لئے امیدواروں کے ناموں کوحتمی شکل دینے کا عمل تیزکردیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدرامت شاہ کی صدارت میں 16 مارچ کو مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ ہونی ہے۔

 

اس کے بعد 18 مارچ کوبھی امت شاہ نے مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہے۔مانا جارہا ہے کہ ہولی سے قبل بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردے گی۔ ذرائع کے مطابق 16 مارچ کو اترپردیش، بہار، راجستھان، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اورمغربی بنگال کی کئی لوک سبھا سیٹوں کے لئے بی جے پی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔امیدواروں کولےکرپارٹی کے اندرکئی سطح پرغوروخوض کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق 25 سے 30 فیصد موجودہ ممبران پارلیمنٹ کا ٹکٹ اس بارکاٹا جاسکتا ہے۔ پارٹی کے اندرونی سروے میں جن ممبران کے خلاف منفی رپورٹیں سامنے آئی ہیں، ان کو دوبارہ امیدوارنہیں بنانا چاہتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading