اندور:یکم فروری۔( ورق تازہ نیوز) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما وارث پٹھان کے چہرے پر آج یہاں نامعلوم فر د نے سیاہ کالک پوت دی ۔
AIMIM National Spokesperson Adv @warispathan dismissed the rumours being spread against him on social media. pic.twitter.com/087E625ORt
— Shaikh Zeeshan (@iamzzeeshan) February 1, 2022
وہ آج مدھیہ پردیش میں کھجرانہ درگاہ پہنچے تھے۔ جب وہ درگاہ سے نکل رہے تھے اچانک ایک نامعلوم شخص نے انکے چہرے پرکالک پوت دی اور اسکے بعدفرار ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سمپت اپادھیائے نے بتایا کہ اس واقعہ میں صدام (32) کے طور پر شناخت کیے گئے ایک مقامی کے کردار کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
Waris Pathan : शाईफेक नाही, नजर लागू नये म्हणून फॅनने लावलं काजळ @warispathan pic.twitter.com/xYZ8feoWJ5
— ABP माझा (@abpmajhatv) February 1, 2022
صدام کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور اس حرکت کے پیچھے سازش کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق صدام کے ہاتھ میں چائے کے برتن میں سیاہی تھی اور جیسے ہی پٹھان درگاہ سے باہر نکلے ، اس نے اس پر سیاہی پھینک دی۔
اس سے قبل پارٹی کارکنوں اور حامیوں کی طرف سے اندور ہوائی اڈے پر اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کا استقبال کیا گیا۔ انہوں نے شہر میں سالارملت چیریٹیبل ہسپتال کا بھی افتتاح کیا۔
Ink thrown on AIMIM leader Waris Pathan, brother of owaisi in Indore.
Accused Saddam was not happy with divisive politics of Waris Pathan
Videopic.twitter.com/nTLQPQABeC— CNJaipur1 (@CJaipur1) February 1, 2022